بجٹ کی کمی یا بد انتظامی؟اساتذہ کو3ماہ کی تنخواہیں نہ ملیں

پاکستان نیوز پوائنٹ
لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں بھرتی کیے گئے 125 اساتذہ 3 ماہ سے اپنی تنخواہوں سے محروم ہیں یونیورسٹی انتظامیہ نے اساتذہ کو ستمبر میں بھرتی کیا تھا، تاہم ستمبر اور اکتوبر کی تنخواہیں ادا نہیں کی گئیں، جس سے اساتذہ شدید پریشان ہیں۔ اساتذہ کا کہنا ہے کہ بھرتی کے وقت انہیں ماہانہ تنخواہیں دینے کی یقین دہانی کروائی گئی تھی لیکن تنخواہیں طلب کرنے پر کٹوتی کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔
اساتذہ نے اپنی فوری تنخواہوں کے اجرا کا مطالبہ کر دیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *