بس بہت ہوچکا دہشت گردوں کا سر کچلنا ہوگا وزیراعظم شہباز شریف

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے واقعات آئے روز ہورہے ہیں، آج صبح دوبارہ ایک اور شہید کے جنازے میں شرکت کی، دہشگردی کا مکمل خاتمہ نہ کیا تو سب کی محنت رائیگاں چلی جائے گی ان خیالات کا اظہار وزیراعظم شہبازشریف نے کابینہ اجلاس سے خطاب کے دوران کیا، کہا کہ اورکزئی میں 19 فتنہ الخوارج کے 19 لوگوں کو جہنم واصل کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ راولپنڈی میں فیلڈ مارشل کے ہمراہ شہید کے جنازے میں شرکت کی، فیلڈ مارشل کے ساتھ لیفٹیننٹ کرنل جنید اور میجر طیب کا جنازہ پڑھا، اورکزئی میں کرنل جنید نے بہادری اور شجاعت کی نئی تاریخ رقم کی ، میجر سبطین حیدر فتنہ الخوارج سے بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے۔
شہباز شریف نے کہا کہ آگ اورپانی کا کھیل اب نہیں چل سکتا، ملک میں فتنہ پھلانے کی ہرگز اجازات نہیں دیں گے۔ وزیراعظم نے دو ٹوک کہا کہ بس بہت ہوگیا ہمیں دہشت گردی کا سرکچلانا پڑے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *