اردو نیوز اپڈیٹس

بلوچستان میں آپریشن مکمل دو دنوں میں خودکش حملہ آوروں سمیت فتنہ الہندوستان کے 133 دہشت گرد ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز نے دو دنوں میں آپریشن کے دوران فتنہ الہندوستان کے 133 دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فتنہ الہندوستان کے اسپانسرڈ دہشت گردوں نے بلوچستان کا امن خراب کرنے کی کوشش کی۔ دہشت گردوں نے 31 جنوری کو بلوچستان کے مختلف شہروں میں دہشت گرد کارروائیاں کیں۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے کوئٹہ، مستونگ، نوشکی، دالبندین، خاران، گوادر اور پسنی میں کارروائیاں کیں اور خواتین، بچوں اورمزدوروں سمیت 18 شہریوں کو شہید کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق فورسز نے بھرپور جوابی کارروائیوں کے دوران حملے ناکام بناتے ہوئے 3 خودکش بمباروں سمیت 92 دہشت گرد ہلاک کردیے جس کے بعد 2 دنوں میں بلوچستان میں ہلاک دہشتگردوں کی تعداد 133 ہو گئی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق کلیئرنس آپریشن کے دوران 15 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ حملے پاکستان سے باہر بیٹھے دہشت گرد کے سرغنوں کی ہدایت پر کیے گئے، منصوبہ سازوں، سہولت کاروں اورمعاونین کو ہر صورت انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن مکمل ہو گیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کو منہ توڑ جواب دیا ، انہوں نے واضح کردیا کہ اس طرح کے 10 حملے بھی ہمارا عزم کمزور نہیں کر سکتے۔ وزیراعلی نے کہا کہ بلوچستان میں امن پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،شہدا کے خاندانوں کے حوصلے بلند ہیں ، شہدا کے لواحقین سے وعدہ ہےکہ خون کے ایک ایک قطرےکا حساب لیا جائےگا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

کھلاڑیوں کی محنت نظم و ضبط اور جذبے کی بدولت یہ کامیابی ممکن ہوئی وزیراعظم

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی جانب سے پاکستان کی آسٹریلیاء کے خلاف…

12 hours ago

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ مسنگ پرسنز ٹوٹل فراڈ ہے اور پورے ملک سے دہشتگردی کا مکمل خاتمہ کریں گے

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ مسنگ پرسنز ٹوٹل فراڈ…

12 hours ago

محسن نقوی سرفراز بگٹی اور کور کمانڈر بلوچستان کی سی ایم ایچ کوئٹہ میں زخمیوں کی عیادت

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی اور کور کمانڈر…

12 hours ago

امریکا کی بلوچستان میں دہشت گردی کی مذمت پاکستان سے یکجہتی کا اظہار

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے بلوچستان میں دہشت گردانہ واقعات کی…

12 hours ago

بلوچستان میں دہشتگردی برطانیہ سعودی عرب اور قطر کی شدید مذمت

پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی عرب اور قطر نے بلوچستان میں دہشتگردی کے واقعات کی شدید…

12 hours ago