پاکستان نیوز پوائنٹ
بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشنز کے دوران بھارتی حمایت یافتہ 8 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا گیا۔انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے ضلع قلات میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا گیا، آپریشن کے دوران فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا۔ترجمان پاک فوج کے مطابق آپریشن کے دوران بھارتی حمایت یافتہ 8 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا گیا. دہشتگردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد کرلیا گیا. دہشتگرد علاقےمیں متعدد دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث تھے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ 24 دسمبر کی کارروائی میں دہشت گردوں کے ٹھکانے کو موثر انداز میں نشانہ بنایا گیا.علاقے کو بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں سے پاک کرنے کیلئے سینی ٹائزیشن آپریشنز جاری ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی عزم استحکام وژن کے تحت انسداد دہشت گردی کارروائیاں جاری ہیں. غیر ملکی اسپانسرڈ دہشت گردی کے خاتمے کیلئےکارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کی بلا اشتعال جارحیت پر پاکستان…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان بحریہ اور اس کی قیادت کو…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے نورستان میں ہونے والی جھڑپوں سے متعلق افغان طالبان حکومت…
پاکستان نیوز پوائنٹ اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاک بحریہ کی آبدوز ہنگور نے شمالی بحیرہ عرب میں پہلی لائیو…
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے پیش کی جانے…