پاکستان نیوز پوائنٹ
بھارتی بارڈر سکیورٹی فورسز (بی ایس ایف) کی جانب سے پاک بھارت بین الاقوامی سرحد کے قریب تین پاکستانی شہریوں پر مبینہ فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے. جس کے نتیجے میں 2 شہری جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق لدھڑ گاؤں سے تعلق رکھنے والے تین مقامی پاکستانی شہری بارڈر پلر سے چند قدم آگے بڑھے تو بی ایس ایف فورسز نے انہیں بغیر وارننگ کے فائرنگ کا نشانہ بنایا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے وقت تینوں شہری نہتے تھے، جاں بحق ہونے والوں میں عظمت رسول ولد عطااللہ اور محسن جٹ شامل ہیں، دونوں کا تعلق جٹاں والی حویلی، لدھڑ سے ہے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق تینوں افراد میں سے کسی نے بھی بارڈر فینس عبور کرنے کی کوشش نہیں کی تھی۔ذرائع کے مطابق بھارتی میڈیا نے بھی معصوم پاکستانی شہریوں کو درانداز قرار دے دیا، بھارتی فورسز کی جانب سے شہریوں پر فائرنگ کا واقعہ بارڈر معاہدے اور ایس او پیز کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے
پاکستان نیوز پوائنٹ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر برائے ریلوے محمد حنیف عباسی…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق…
پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ…
پاکستان نیوز پوائنٹ شمالی وزیرستان کےعلاقے عیدک میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن…
پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی ہوگئی.امریکہ اور…