بھارتی حکام نے پاکستان کی جانب سے مغربی سرحدی علاقوں پر فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کا اعتراف کرلیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
بھارتی حکام نے پاکستان کی جانب سے مغربی سرحدی علاقوں پر فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کا اعتراف کرلیا۔بھارتی حکام نے کہا کہ پاکستان نے ادھم پور اورپٹھان کوٹ میں فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا، آدم پور اور بھٹنڈہ اسٹیشن پر بھی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا. پاکستان نے ہائی اسپیڈ میزائل سے پنجاب ائیر بیس اسٹیشن کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، بھارتی حکام نے پاکستان کی جانب سے سری نگر، اونتی پور اور ادھمپور کے فوجی اڈوں کو نشانہ بنانے کی تصدیق کر دی۔بھارتی حکام نے کہا کہ پاکستانی حملوں میں بھارتی فوجی اہلکار بھی زخمی ہوئے ، ان کا کہنا تھا کہ کشیدگی میں کمی چاہتے ہیں بشرطیکہ پاکستان بھی کمی کرے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *