اردو نیوز اپڈیٹس

بھارت کا مسافر طیارہ احمد آباد ایئرپورٹ کے قریب گر کر تباہ 242 مسافر سوار تھے

پاکستان نیوز پوائنٹ
بھارتی ریاست گجرات کے احمد آباد ایئرپورٹ کے قریب ایک مسافر طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، حادثہ طیارے کو ٹیک آف کے دوران پیش آیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ ایئر انڈیا کا طیارہ تھا، طیارے میں 242 افراد سوار تھے جبکہ مسافروں کی تعداد کے حوالے سے متضاد اطلاعات ہیں تاہم حکام کی جانب سے کوئی باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی۔حادثے کے فوراً بعد منظرعام پر آنے والی ویڈیوز میں تباہ شدہ طیارے کے حصوں سے دھواں اٹھتا ہوا دیکھا جا سکتا ہے، جائے وقوعہ پر ایمرجنسی سروسز فوری طور پر پہنچ گئیں جن میں فائر ٹینڈرز بھی شامل تھے۔ابھی تک کسی جانی نقصان یا زخمیوں سے متعلق معلومات جاری نہیں کی گئی ہیں اور نہ ہی حکام کی جانب سے حادثے کی وجوہات پر کوئی سرکاری بیان سامنے آیا ہے ،انتظامیہ نے ایئرپورٹ کے آس پاس کی تمام سڑکوں کو بند کر دیا ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم کا جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر فورسز کو خراجِ تحسین

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کے حملے کو…

6 hours ago

محسن نقوی کا تربت میں ایف سی کے جدید ترین ہسپتال کا افتتاح

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے تربت میں فرنٹیئر کور بلوچستان (ساؤتھ)…

6 hours ago

ووٹ امانت ہے کشمیری عوام اپنے مستقبل کا فیصلہ کریں علیم خان

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر استحکام پاکستان پارٹی علیم خان کا کہنا ہے کہ ووٹ امانت…

6 hours ago

کویت نے پاکستان کے ساتھ دفاعی تعاون کے اہم معاہدے کی منظوری دے دی

پاکستان نیوز پوائنٹ کویت نے پاکستان کے ساتھ دفاعی تعاون کے اہم معاہدے کی منظوری…

7 hours ago

امریکا نے حملے روکے تو ہم نے بھی جوابی کارروائیاں معطل کر دیں ایرانی فوج

پاکستان نیوز پوائنٹ ایرانی فوج کے ترجمان محمد اکرامینیا نے کہا ہے کہ امریکا نے…

7 hours ago