پاکستان نیوز پوائنٹ
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت قونصلر سروسز سے متعلق اجلاس ہوا جس کے دوران وزارتِ خارجہ کی جانب سے فراہم کی جانے والی قونصلر خدمات کا جائزہ لیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے وزارتِ خارجہ، قونصلر امور ٹیم کی عوام کو فراہم کی جانے والی تصدیق اور اپوسٹائل خدمات کی نمایاں خصوصیات اور مؤثر نظام پر تفصیلی بریفنگ دی۔ ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ نائب وزیراعظم نے قونصلر سروسز ٹیم کی جانب سے کیے گئے اقدامات کا جائزہ لیا، نائب وزیراعظم نے شفاف اور مؤثر تصدیق کو وزارتِ خارجہ کے مشن کی بنیاد قرار دیا۔ نائب وزیراعظم نے عوام کو کم سے کم لاگت اور بروقت سہولیات فراہم کرنے کے لیے مزید کوششوں پر زور دیا گیا,اجلاس میں معاونِ خصوصی طارق باجوہ اور وزارتِ خارجہ کے سینئر حکام نے شرکت کی۔
پاکستان نیوز پوائنٹ صدر آصف علی زرداری نے بغداد میں زیاراتِ مقدسہ پر حاضری دی…
پاکستان نیوز پوائنٹ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی عرب…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے ڈائریکٹرجنرل لیفٹیننٹ…
پاکستان نیوز پوائنٹ معروف امریکی جریدے واشنگٹن ٹائمز نے 2025 کو پاک امریکا تعلقات میں…
پاکستان نیوز پوائنٹ لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب پراپرٹی اونر شپ آرڈیننس کے خلاف درخواستوں…
پاکستان نیوز پوائنٹ ملک میں عالمی مارکیٹ کے زیر اثر سونے کی قیمت مزید بڑھ…