اردو نیوز اپڈیٹس

ترجمان بلوچستان حکومت نے واضح کیا ہے کہ کسی کو بھی ریڈزون میں احتجاج کی اجازت نہیں ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ
ترجمان بلوچستان حکومت نے واضح کیا ہے کہ کسی کو بھی ریڈزون میں احتجاج کی اجازت نہیں ہے۔ ترجمان نے خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کا بھی عندیہ دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سردار اختر مینگل کے ساتھ حکومتی کمیٹی نے 2 نشستیں کی ہیں، صوبائی حکومت نے انہیں سریاب روڈ پر جگہ کی پیشکش کی۔ انہوں نے بتایا کہ سردار اخترمینگل کی بی این پی ریڈ زون میں احتجاج پر بضد ہے۔ جس کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ شاہد رند کا کہنا تھا کہ بی این پی نے کوئٹہ کی جانب لانگ مارچ کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ دفعہ 144 نافذ ہے، اگر خلاف ورزی کی گئی تو قانون اپنا راستہ لے گا۔ انھوں نے کہا کہ ہم اب بھی صبر و تحمل کا مظاہرہ کر رہےہیں، صوبائی حکومت کی کوشش یہی تھی کہ سیاسی ڈائیلاگ سے معاملے کو حل کیا جائے، دونوں اطراف کو لچک دکھانا ہوگی، اگر اختر مینگل بضد رہیں گے تو حکومت کےپاس دیگر آپشنز موجود ہیں۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں سردار اختر مینگل کی قیادت میں بی این پی کا لانگ مارچ وڈھ سے شروع ہوا تھا تاہم مستونگ کے مقام پر راستے بند ہونے پر وہیں دھرنا دیا گیا تھا جو آج نویں روز میں داخل ہو چکا ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

پاک افغان بارڈر پر سکیورٹی فورسز نے خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی شدید فائرنگ کے تبادلے میں 8 خوارج ہلاک ہو گئے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک افغان بارڈر پر سکیورٹی فورسز نے خوارج کی دراندازی کی کوشش…

30 seconds ago

ٹرین کے ذریعےپوری دنیاکی سیر کرایہ 4 کروڑروپے

پاکستان نیوز پوائنٹ اگر پرہجوم ائیرپورٹس اور گھنٹوں طویل پروازیں آپ کو پسد نہیں مگر…

4 minutes ago

محکمہ سوئی گیس نے گیس سپلائی کا پرانا شیڈول دوبارہ لاگو کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ ایس این جی پی ایل کے جاری کردہ پرانے شیڈول کے مطابق…

11 minutes ago

مرغی کے گوشت کی قیمت قابو سے باہر

پاکستان نیوز پوائنٹ کوئٹہ میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافے کے بعد فی…

13 minutes ago

وزیراعظم شہباز شریف نے نجی اسکیم کے تحت حاجیوں کے انتظامات اور سعودی پالیسی کی خلاف ورزی پر نوٹس لے لیا

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے نجی اسکیم کے تحت حاجیوں کے بروقت انتظامات…

1 day ago

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ معاشی استحکام ملک میں آ چکا ہے مہنگائی 6 دہائیوں کی کم ترین سطح 0.7 فیصد پر ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ معاشی استحکام ملک…

1 day ago