پاکستان نیوز پوائنٹ
ترک فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے جی ایچ کیو میں ملاقات ہوئی ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو آمد پر ترک چیف آف جنرل سٹاف کو افواج پاکستان کے دستے نے گارڈ آف آنر دیا ۔ پاک ترک عسکری قیادت کا باہمی دلچسپی کے امور اہم علاقائی و عالمی معاملات پر تبادلہ خیال ہوا۔فریقین نے پاک–ترکیہ کے مستحکم تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا ۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پاک–ترکیہ برادرانہ تعلقات کو اجاگر کیا۔فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ترک مسلح افواج کے تعاون کو سراہا اورفوجی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا آعادہ کیاترک جنرل نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی ۔ تربیت، مشترکہ مشقوں اور استعداد بڑھانے پر تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ۔ ترک جنرل نے دفاعی تعاون مزید گہرا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ۔ دورہ پاک–ترکیہ اسٹریٹجک شراکت داری کی عکاسی کرتا ہے۔علاقائی امن، استحکام اور سلامتی کے لیے مشترکہ عزم کا اظہار کیا گیا ۔
ترک فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات مستحکم تعلقات پر اطمینان کا اظہار
