پاکستان نیوز پوائنٹ
ڈپٹی کمشنر لاہور نے نوٹی فکیشن جاری کر دیا، جس کے مطابق تمام سکول یکم ستمبر سےکھل جائیں گے۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں قائم سکول بند رہیں گے، ریلیف کیمپس والے سکولز بھی فی الحال بند رکھے جائیں گے۔ والدین اور طلباسکول کی انتظامیہ سے رابطے میں رہیں، تمام سکول محکمہ سکول ایجوکیشن کیجانب سےفراہم کردہ ہدایات پرعمل کریں۔
