اردو نیوز اپڈیٹس

تہران میں پانی کا شدید بحران صدر نے شہر خالی کرنے کا عندیہ دے دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
ایران کے دارالحکومت تہران میں پانی کا سنگین بحران پیدا ہوگیا ہے، جس کے باعث حکومت نے صورتحال کو ہنگامی قرار دے دیا ہے۔ایرانی صدر مسعود پرشکیان نے سرکاری ٹی وی پر خطاب کرتے ہوئے خبردار کیا کہ اگر آنے والے دنوں میں بارش نہ ہوئی تو تہران میں پانی کی شدید قلت ہو سکتی ہے۔صدر کے مطابق نومبر کے آخر یا دسمبر کے آغاز میں پانی کی راشننگ کا نظام نافذ کیا جائے گا، اور اگر اس دوران بھی بارش نہ ہوئی تو تہران کو خالی کرانے کی نوبت آسکتی ہے۔ایرانی حکام نے انکشاف کیا کہ تہران کے مرکزی ذخائر میں صرف دو ہفتوں کا پانی باقی ہے، اور شہریوں کو اس بارے میں پیشگی آگاہ کردیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اس سال ایران میں بارش میں 40 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ کئی صوبوں میں 50 سے 80 فیصد تک پانی کی قلت کا سامنا ہے۔ متعدد علاقے شدید خشک سالی سے دوچار ہیں، جس سے زرعی اور گھریلو زندگی بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر مملکت آصف علی زرداری نے 27 ویں آئینی ترمیم کے بل پر دستخط کردیے

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے 27 ویں آئینی ترمیم کے بل…

19 hours ago

پارٹی لائن کیخلاف ووٹ دینا انحراف مگر ضمیر کے مطابق ووٹ دیا جائے تو شمار ہوگا اسحاق ڈار

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پارٹی لائن کے خلاف…

19 hours ago

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہےکہ افغانستان دہشتگردی کی اور بھارت افغانستان کی پشت پناہی کررہا ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہےکہ افغانستان دہشتگردی کی اور بھارت…

19 hours ago

سینیٹ میں سری لنکن حکومت اور کرکٹ بورڈ سے اظہار تشکر کی قرارداد منظور

پاکستان نیوز پوائنٹ سینیٹ نے اسلام آباد حملے کے بعد پاکستان میں کھیل جاری رکھنے…

20 hours ago

ٹیم کے خدشات دور کیے فیلڈ مارشل نے خود سری لنکا کے وزیر دفاع سے بات کرکے انہیں آمادہ کیا محسن نقوی

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہےکہ ہمارے فیلڈ مارشل نے…

20 hours ago

امریکی ایوان نمائندگان کی اکثریت نے حکومتی شٹ ڈاؤن ختم کرنے کے لیے قانون سازی کی منظوری کے حق میں ووٹ دے دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی میڈیا کے مطابق اس وقت ووٹنگ جاری ہے، امریکی ایوان نمائندگان…

20 hours ago