پاکستان نیوز پوائنٹ
پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات ایک نئے دور میں داخل ہو رہے ہیں جہاں دفاعی تعاون کے ساتھ ساتھ معاشی و افرادی قوت کے شعبوں میں بھی نمایاں پیش رفت کی جا رہی ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان حالیہ دفاعی معاہدے نے نہ صرف باہمی اعتماد کو مضبوط کیا ہے بلکہ اس کے نتیجے میں پاکستانی افرادی قوت کیلئے مشرقِ وسطیٰ میں روزگار کے نئے دروازے کھلنے کی توقع ہے۔ حکومتِ پاکستان نے اب مملکتِ سعودی عرب کو افرادی قوت کی برآمد دوگنی کرنے کا ہدف طے کیا ہے، جو مستقبل میں ملک کی ریمیٹینس اور اکانومی پر گہرا اثر ڈال سکتا ہے۔ عرب نیوز کے مطابق 2025 کے پہلے سات مہینوں میں پاکستان سے سعودی عرب جانے والے ہنرمندوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔جنوری سے جولائی کے دوران 242,337 پاکستانی سعودی عرب گئے جو ماہانہ اوسطاً تقریباً 40 ہزار بنتی ہے، جبکہ 2024 میں یہ اوسط 37 ہزار کے لگ بھگ تھی۔ سعودی عرب پاکستان کے ورکرز کا سب سے بڑا ہدف ملک بنا ہوا ہے اورفارن ایکسچینج کا بڑا حصہ بھی دیتا ہے، اگست میں سعودی عرب سے پاکستان کو 736.7 ملین ڈالر کی رقم موصول ہوئی جو کل 3.1 ارب ڈالر کی آمدنی کا حصہ ہے۔
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ کشمیر میں تمام معاملات…
پاکستان نیوز پوائنٹ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی زیرصدارت کورکمانڈر کانفرنس نے بھارتی قیادت کے…
پاکستان نیوز پوائنٹ سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع اورکزئی میں انٹیلی جنس کی بنیاد…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم…
پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی بینک نے پاکستان میں سیلاب کے باعث معاشی ترقی میں کمی…
پاکستان نیوز پوائنٹ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات میں تاخیر سے…