اردو نیوز اپڈیٹس

ثناءیوسف اورقاتل کارابطہ اوردوستی کیسے ہوئی؟اندرکی بات سامنے آگئی

پاکستان نیوز پوائنٹ
وفاقی دارالحکومت میں ٹک ٹاکرثناء یوسف کے قتل کے حوالے سے معروف صحافی نے اہم انکشافات کرتے ہوئے اندرکی بات بتادی۔ ٹک ٹاکرثناء یوسف کومبینہ دوست عمر حیات عرف کاکا نے گھر میں گھس کر قتل کیا اور اب اس بارے میں مزید تفصیلات سامنے آگئی ہیں، پولیس یہ بھی تحقیقات کررہی ہے کہ ملزم کے لیے دروازہ کسی نے کھولا یا پھر مقتولہ کی والدہ کے بازار جاتے وقت کھلا رہ گیا جس سے وہ دوسری منزل پر موجود متعلقہ کمرے تک پہنچنے میں کامیاب ہواجہاں ثناء یوسف موجود تھی، پولیس یہ بھی جاننے کی کوشش کررہی ہے کہ کیا ملزم وہاں پہلے سے موجود تھا اور گلی میں موقع کی تلاش میں رہا یا نہیں۔ سینئر صحافی ایاز اکبر یوسفزئی نے نجی ڈیجیٹل پلیٹ فارم سے گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ 17 سالہ ثناء یوسف کا تعلق چترال سے تھا، اس کا عمر حیات عرف کاکا سے ایک سوشل میڈیا ایپ کے ذریعے رابطہ ہواتھا، ان کی آپس میں گفتگو چلتی رہی اور پھر دوستی ہوگئی ، اس کے بعد دونوں مذکورہ ایپ سے واٹس ایپ پر شفٹ ہوگئے،29 تاریخ کو ثنا ءکی سالگرہ تھی، عمر حیات اس موقع پرتحائف لے کر فیصل آباد سےاسلام آباد آگیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ عمر حیات کا متوسط طبقے سے تعلق ہے،ایک دو سے تین مرلے کے گھر میں رہتے ہیں، وہ کسی سے مانگ کر گفٹ وغیرہ اٹھا کر لے آیا اور جب یہاں پہنچا تواس نے ملنے کی کوشش کی لیکن ثناء نے انکار کردیا کہ مجھے گھر سے اجازت نہیں ،پھر ان کاآپس میں طے ہوا کہ 2 تاریخ کو ملیں گے ، جس دن اس کاقتل ہوا، 2 تاریخ کو وہ پھر آیا اور صبح صبح ہی پہنچ گیا،اس نے ایک گاڑی کرائے پر لی،اس گاڑی میں اس کا انتظار کرتا رہا، تقریباً 9 گھنٹے فون پر رابطے کی کوشش میں رہا ،پہلے تو مقتولہ فون نہیں اٹھارہی تھی ، پھر اس کے بعد جب رابطہ ہوتا تو وہ کہتی کہ مجھے گھر سے اجازت نہیں ہے،ہم آج نہیں مل سکتے جس پر ملزم مشتعل ہوگیااور اسلحہ لے کر آگیا کیونکہ گھر کا ایڈریس تو 29 مئی سے ہی اسے معلوم تھا۔ ایازاکبر نے مزید بتایا کہ پھر جیسے ہی ملزم دروازہ کھلا دیکھتا ہے تووہ اوپرچلا جاتا ہے اور جاتے ساتھ ہی ثناءسے سامنا ہوا تو اس نے کہا کہ تم پانی پی لو ، یہاں کیمرے ہیں تم چلے جاؤ ، میرے گھر والے آجائیں گے، اس دوران اس نے بات سنے بغیر اس پر فائر کردیئے۔ ایک سوال کے جواب میں معروف صحافی نے بتایا کہ یہ دونوں تقریباً 6 سے 7 مہینے سے سوشل میڈیا ایپ پر رابطے میں تھے، گپ شپ ہورہی تھی لیکن ملاقات برتھ ڈے پر ہونی تھی، پہلے 29 کو پھر 2 کو طے پایا تھا، ملزم نے کوئی ہوٹل بھی بک کررکھا تھا کہ ہم وہاں پر قیام کریں گے، جس پر لڑکی شاید ڈر گئی ہوگی،لڑکی نے انکار کیا تو ملزم نے انتہائی قدم اٹھا لیا۔ملزم واردات کے بعد وہاں سے بھاگا ،پہلے بائیک پر لفٹ لی،اس کے بعد گاڑی میں بیٹھا اور گاڑی کہیں چھوڑی، 26 نمبر چونگی سے بس میں بیٹھا اورفیصل آباد بھاگ گیا۔ یادرہے کہ ملزم کوفیصل آباد کی تحصیل جڑانوالہ سے پولیس گرفتار کرنے میں کامیاب ہوئی ہے جسے شناخت پریڈ کے لیے عدالت نے جیل بھجوا دیا ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستان نے اہم سفارتی کردار ادا کیا وزیراعظم

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ خطے میں امن و استحکام…

19 hours ago

وزیراعظم شہباز شریف کا مئی میں دورہ چین کا فیصلہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے مئی میں دورۂ چین کا فیصلہ کیا ہے…

19 hours ago

محسن نقوی کی زیرصدارت اجلاس سی ڈی اے کا ریکارڈ ڈیجیٹلائز کرنے کا فیصلہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت 4 گھنٹے طویل اجلاس…

19 hours ago

مریم نواز کا بڑا فیصلہ سوشل میڈیا پر جنسی ہراسگی کیخلاف سی سی ڈی طرز کا ادارہ بنانے کی منظوری

پاکستان نیوز پوائنٹ سوشل میڈیا پر خواتین اور بچوں کی جنسی ہراسگی کےخلاف کیسز کےمعاملہ…

19 hours ago

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں 115 ڈالر سے تجاوز کرگئیں

پاکستان نیوز پوائنٹ بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ…

19 hours ago

یو اے ای نے دیگر عالمی اداروں سے علیحدگی کی خبروں کی تردید کر دی

پاکستان نیوز پوائنٹ متحدہ عرب امارات کے ایک عہدیدار نے بدھ کے روز سی این…

19 hours ago