اردو نیوز اپڈیٹس

جاپان میں شدید برف باری 28 افراد ہلاک جبکہ 300 زخمی سیکڑوں پروازیں منسوخ

پاکستان نیوز پوائنٹ
جاپان میں شدید برف باری کے باعث 28 افراد ہلاک جبکہ 300 زخمی ہوگئے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شدید برفباری کے باعث پبلک ٹرانسپورٹ بند ہوگئی، سیکڑوں پروازیں منسوخ کر دی گئیں،سکول بند کر دئیے گئے ، اوموری شہر میں برفباری کا 81 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شمالی جاپان کے شہر میں 5 فٹ 5 انچ برف باری ہوئی۔ واضح رہے کہ گزشتہ کئی روز سے جاری برفباری کے باعث نیگاتا ریجن کے دیہی علاقوں میں بھی 20 سینٹی میٹر سے ایک میٹر تک برف پڑ چکی، خراب موسم کی وجہ سے علاقے میں بلیک آؤٹ ہے اور ہزاروں صارفین بجلی سے محروم ہوچکے ہیں۔ حکام نے لوگوں کو احتیاط برتنے اور گھروں میں رہنے کی ہدایت کردی، خیال رہے کہ جاپان کے شمالی اور مغربی ساحلی علاقوں میں گزشتہ کئی روز سے بھی شدید برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر مملکت آصف علی زرداری کا دنیا کے آبی ذخائر کے عالمی دن پر پیغام

پاکستان نیوز پوائنٹ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پانی کو کبھی…

1 hour ago

وزیراعظم شہباز شریف کا دنیا کے آبی ذخائر کے عالمی دن پر پیغام

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف کا دنیا کے آبی ذخائر کے عالمی دن…

1 hour ago

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے وزیرِ اعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے…

1 hour ago

اسلامی ممالک کے فوجی انسداد دہشت گردی اتحاد کا پاکستان کا تاریخی دورہ

پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی سیکریٹری جنرل کی قیادت میں 43 اسلامی ممالک کی انسدادِ دہشتگردی…

1 hour ago

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے سینیٹائزیشن آپریشنز 3 دن میں 177 دہشت گرد ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے سینیٹائزیشن آپریشنز جاری ہیں، جن کے دوران…

1 hour ago

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑی کمی

پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں تیسرے…

2 hours ago