اردو نیوز اپڈیٹس

جدہ سے لاہور آنیوالی پی آئی اے کی پرواز بڑے حادثے سے بچ گئی

پاکستان نیوز پوائنٹ
پی آئی اے کی جدہ سے لاہور آنے والی پرواز بڑے حادثے سے بچ گئی، طیارےکو بحفاظت اتار لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق جدہ سے لاہور سے آنیوالی پی آئی اے کی پرواز حادثے سے بچ گئی. پرواز پی کے 860 جدہ سے لاہور کیلئے اڑان بھری تھی .لیکن اڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد پرواز ناہموار ہوگئی، طیارے کے کیبن میں ہوا کا دباو کم ہوگیا۔طیارے میں آکسیجن کی کمی ہوگئی، جہاز میں خودکار نظام کے تحت مسافروں کی نشستوں پر لگے آکسیجن ماسک نیچے گر گئے۔مسافروں کو آکسیجن ماسک لگانے کی ہدایت کی گئی .جس کے بعد بعض مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔پی آئی اے کے عملے نے مسافروں کو تسلی دی اور آکسیجن ماسک لگانے میں مدد فراہم کی، کپتان نے حاضر دماغی اور پیشہ وارانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارے کو کنٹرول کیا. کپتان کا نزدیک ترین دمام ایئرپورٹ کے ایئر ٹریفک کنٹرولر سے رابطہ کیا اور ان سے ہنگامی لینڈنگ کی اجازت طلب کیا. کپتان نے اجازت ملنے پر طیارے کو بحفاظت اتار لیا۔ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ طیارے کو گراونڈ کردیا گیا ہے اور مسافروں کو تمام تر سہولتیں فراہم کی گئی ہیں. یہ واقعہ جمعہ کی شب پیش آیا تھا .جس کے بعد مسافروں کو متبادل پرواز کے ذریعے لاہور پہچا دیا گیا ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

معتبر معلومات تک رسائی شہریوں کا بنیادی حق ہے صدر مملکت

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے عالمی یومِ معلومات تک رسائی کے…

6 hours ago

وزیراعظم فیول سبسڈی سکیم پنجاب بھر میں کامیابی سے جاری

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم فیول سبسڈی سکیم پنجاب بھر میں کامیابی سے جاری ہے، صوبے…

6 hours ago

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے امریکی وفد کی ملاقات علاقائی سکیورٹی صورتحال پر گفتگو

پاکستان نیوز پوائنٹ آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر…

6 hours ago

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان آج سے باقاعدہ مذاکرات شروع ہوں گے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان کی طرف سے ساورن ویلتھ فنڈ اور گردشی قرض میں کمی…

7 hours ago

ٹانک پولیس وین پر دہشت گردوں کا حملہ، فائرنگ سے 3 اہلکار شہید

پاکستان نیوز پوائنٹ ٹانک میں دہشت گردوں نے پولیس کی موبائل وین پر حملہ کر…

7 hours ago

وہ ڈاکٹر جس نے موسیقی میں نام بنانے کیلئے اپنا شعبہ چھوڑ کر فوڈ ڈیلیوری کا کام شروع کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ چین میں ایک ڈاکٹر نے اپنی بہترین ملازمت چھوڑ کر فوڈ ڈیلیوری…

7 hours ago