اردو نیوز اپڈیٹس

جمعرات کے روز عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمتوں میں تاریخی اضافہ

پاکستان نیوز پوائنٹ
جمعرات کے روز عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمتوں میں تاریخی اضافہ دیکھا گیا۔آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 3200 روپے کے اضافے کے ساتھ 321000 روپے تک پہنچ گئی جبکہ گزشتہ کاروباری روز یہ قیمت 3لاکھ 17ہزار 800 روپے تھی۔اسی طرح 10 گرام 24 قیراط سونے کی قیمت 2743 روپے بڑھ کر 2لاکھ 75ہزار 205 روپے ہو گئی جو پہلے 2لاکھ 72ہزار 462 روپے تھی۔22 قیراط سونے کی 10 گرام قیمت میں بھی 2515 روپے کا اضافہ ہوا اور یہ 2لاکھ 52ہزار 280 روپے تک جا پہنچی جو گزشتہ روز 2لاکھ 49ہزار 765 روپے تھی۔چاندی کی قیمت میں بھی نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ فی تولہ چاندی کی قیمت 105 روپے اضافے کے بعد 3580 روپے ہو گئی جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت میں 90 روپے اضافہ ہوا اور یہ 3069 روپے میں فروخت ہوئی۔عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہوا جہاں اس کی قیمت 31 ڈالر بڑھ کر 3052 ڈالر فی اونس تک جا پہنچی جبکہ چاندی کی قیمت 1.00 ڈالر کے اضافے کے بعد 34.10 ڈالر فی اونس ہو گئی۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

امیر قطر نے پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی معاہدے کو خوش آئند اور بروقت قرار دیدیا

پاکستان نیوز پوائنٹ امیر قطر نے پاکستان اور سعودی کے عرب دفاعی معاہدے کو خوش…

16 hours ago

وزیراعظم شہباز شریف نے بابا گرونانک کے 556 ویں یوم ولادت پر اپنے پیغام میں سکھ برادری کو مبارک باد

پاکستان نیوز پوائنٹ اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ آج بابا گرو نانک دیو…

16 hours ago

سکھ برادری کو پنجاب آمد پر جی آیاں نوں کہتے ہیں وزیراعلیٰ مریم نواز

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ بابا گرو نانک…

17 hours ago

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت نے 24 سرکاری ادارے بیچنے کا فیصلہ کیا ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت نے 24…

17 hours ago

پنجاب حکومت نے ٹرانسپورٹ اور جائیداد کی لیز پر عائد ٹیکس معطل کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ پنجاب حکومت نے عوام اور کاروباری طبقے کے لیے بڑا ریلیف دیتے…

17 hours ago

ڈھائی لاکھ افراد کے جعلی پاکستانی شناختی کارڈ بنوانے کا انکشاف زیادہ تر افغان شہری نکلے

پاکستان نیوز پوائنٹ خصوصی سافٹ ویئر کے ذریعے ڈھائی لاکھ سے زائد افراد کے شناختی…

17 hours ago