پاکستان نیوز پوائنٹ
پنجاب کی وزیراعلی مریم نواز کے اچانک جناح ہسپتال پہنچنے پر مریضوں نے شکایات کے انبار لگا دیے، جس پر فوری ایکشن لیتے ہوئے مریم نواز نے جناح ہسپتال کے پرنسپل اور ایم ایس کو فوری طور پر معطل کر نے کا حکم دے دیا وزیراعلی مریم نواز اچانک جناح ہپستال پہنچ گئیں ، انہوں نے ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ کا دورہ کیا، جہاں مریم نواز کی مریضوں اور تیمارداروں سے بات چیت ہوئی۔ وزیراعلی مریم نواز نے میڈیسن اور ٹیسٹ کے بارےمیں دریافت کیا، جس پر مریضوں نے ایمرجنسی میں ادویات نہ ملنے کی شکایات لگائیں۔ مریم نواز ایمرجنسی وارڈ میں میڈیسن نہ ملنے پر سخت برہم ہوئیں ۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے میڈیسن سٹور کا بھی معائنہ کیا، میڈیسن سٹور میں ادویات موجود ہونے اور مریضوں کو ان ادویات سے محروم رکھنے پر وزیراعلی مریم نواز نے سخت برہمی کا اظہار کیا ۔ اس معاملے پر فوری ایکشن لیتے ہوئے وزیراعلی مریم نواز نے جناح ہسپتال کے پرنسپل اور ایم ایس کو معطل کر نے کا حکم دے دیا ۔
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ بچوں کےمحفوظ مستقبل کےلیےپولیوکاخاتمہ…
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سعودی سفیر سے ملاقات کی جس…
پاکستان نیوز پوائنٹ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے وزیر خارجہ دو روزہ دورہ…
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطا تارڑ نے کہا کہ پاکستان کی معیشت…
پاکستان نیوز پوائنٹ شمالی وزیر ستان انتظامیہ کو دہشت گردوں کی ممکنہ نقل و حرکت…
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکا اور چین کے درمیان ٹیرف کے معاملے پر تجارتی جنگ چھڑ…