پاکستان نیوز پوائنٹ
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ہونے والی ملاقات کی تصویر جاری کر دی گئی ہے۔وائٹ ہاوس نے جمعرات کو دونوں رہنماوں کی تصویر جاری کی۔یہ ملاقات اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر عالمی رہنماؤں کے اعزاز میں صدر ٹرمپ کی جانب سے دیے گئے استقبالیہ ضیافت کے موقع پر ہوئی۔واضح روہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے جنرل اسمبلی سے گزشتہ جمعے خطاب کیا تھا۔ اس موقع پر انہوں نے پاک بھارت جنگ کے دوران مداخلت کرنے پر ان کی تعریف بھی کی تھی۔
