اردو نیوز اپڈیٹس

جنسی مجرم جیفری ایپسٹین کیس کا جاری کردہ ریکارڈ ویب سائٹ سے غائب

پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکی محکمہ انصاف کی جانب سے جاری کردہ سزا یافتہ جنسی مجرم جیفری ایپسٹین کیس کے تحقیقاتی دستاویزات چند گھنٹوں بعد ویب سائٹ سے غائب ہوگئیں۔ جیفری ایپسٹین سے متعلق دستاویزات کی تقریباً 16 فائلیں امریکی محکمہ انصاف کی ویب سائٹ سے جاری کیے جانے کے ایک دن بعد ہی غائب ہوگئی ہیں، جن میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک تصویر بھی شامل ہے۔ سزا یافتہ جنسی مجرم جیفری ایپسٹین سے متعلق دستاویزات بغیر کسی سرکاری وضاحت اور عوام کو پیشگی اطلاع دیے بغیر شائع کیے جانے کے 24 گھنٹے سے بھی کم وقت میں ہٹا دیے گئے۔ غائب ہونے والی فائلوں میں ایسی تصاویر شامل تھیں جن میں برہنہ خواتین کی عکاسی پر مبنی پینٹنگز دکھائی گئی تھیں، جبکہ ایک تصویر میں الماری کے اوپر اور درازوں میں رکھی گئیں متعدد تصاویر نظر آتی تھیں۔ دراز میں موجود تصاویر میں ڈونلڈ ٹرمپ، جیفری ایپسٹین، میلانیہ ٹرمپ اور ایپسٹین کی دیرینہ ساتھی گسلین میکسویل ایک ساتھ دکھائی دے رہے تھے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر مملکت آصف علی زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات ملکی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نےملاقات…

10 hours ago

وزیراعظم شہباز شریف کی لندن اسٹاک ایکسچینج کی مارکیٹ اوپن تقریب میں شرکت

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم آفس کے مطابق پاکستان کے 3 ارب ڈالر کے Dual Tranche…

10 hours ago

ابھی تک نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کے قیام کا ایجنڈا سینیٹ میں نہیں آیا یوسف رضا گیلانی

پاکستان نیوز پوائنٹ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ ابھی تک نئے…

10 hours ago

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 1.2 ارب ڈالر قسط کیلئے مذاکرات کا آغاز

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان اقتصادی جائزے…

10 hours ago

فورسز کی کے پی اور بلوچستان میں کارروائیاں 7 دہشتگرد ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں فورسز کی کارروائیوں میں 7 خوارج ہلاک ہوگئے۔سکیورٹی…

10 hours ago

ایران کو منجمد اثاثے بحال پابندیاں ختم کرنے سے متعلق کوئی پیشکش نہیں کی صدر ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان خبروں کی تردید کی ہے کہ…

10 hours ago