پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے ایرانی قومی سلامتی کے سربراہ محسن رضائی سے براہ راست ملاقات کی پیشکش کی ہے۔امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے امریکی عہدیدار کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ امریکی انتظامیہ کے نزدیک محسن رضائی کسی معاہدے پر اتفاق رائے پیدا کرنے کے لیے اہم شخصیت ہیں۔امریکی انٹیلی جنس حکام کا خیال ہے کہ محسن رضائی سپریم لیڈر کے زیادہ نزدیک ہیں. ممکنہ ملاقات استنبول یا دوحہ میں ہو سکتی ہے. وینس نے گزشتہ ہفتے محسن رضائی کو خط بھیجا تھا۔واشنگٹن پوسٹ کے مطابق خط میں دونوں ممالک کے قومی مفادات کو مذاکرات کی بنیاد بنانے پر زور دیا گیا.خط میں واضح کیا گیا کہ امریکا کی بنیادی ترجیح ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنا ہے۔رپورٹ کے مطابق ایران جوہری پروگرام روکے تو بدلے میں معاشی پابندیاں ہٹا لی جائیں گی. قطر بھی مذاکرات میں اہم ثالث کا کردار ادا کر رہا ہے اور ایرانی قیادت سے رابطے میں ہے۔
پاکستان نیوز پوائنٹ سنگاپور کے وزیر برائے امور خارجہ ڈاکٹر ویوین بالاکرشنن نے آج اسلام…
پاکستان نیوز پوائنٹ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے سنگاپور کے وزیر خارجہ کی جی…
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں…
پاکستان نیوز پوائنٹ :اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں (ایس…
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ معاہدے کے لیے سفارتی کوششوں میں…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج نے جنوبی وزیرستان میں واقع پاک افغان سرحد پر افغان…