اردو نیوز اپڈیٹس

حوثیوں اور یمنی فوج میں گھمسان کی جنگ 120 سے زائد افراد ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ
یمن میں حوثی اکثریتی جماعت انصار اللہ اوریمنی فوج کے درمیان مغربی ساحل کے قریب شدید جھڑپیں ہوئیں جس کے نتیجےمیں 120 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بحیرہ احمر کے ساحلی علاقے میں حکومتی فورسز کے 24 اہلکار جبکہ تعیز کے علاقے میں 15 اہلکار مارے گئے۔ رپورٹ کے مطابق یمنی فوجی حملوں میں بھی 42 حوثی جنگجو ہلاک ہوئے،مجموعی طور پر 120 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔رپورٹ کےمطابق یمن میں جمعرات کو اس وقت شدید جھڑپیں شروع ہوئیں جب حوثیوں نے بحیرہ احمر کے ساحلی علاقوں اور تعیز کے اطراف حملے کیے، انصار اللہ نے یمنی فوج پر ڈرون اور میزائلوں سے حملے کیے۔رپورٹ میں یمنی حکومتی فوجی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ حوثی کئی ہفتوں سے حملوں کی زد میں موجود اہم بندرگاہی شہر موخا کو دیگر حکومتی علاقوں سے کاٹنے اور آبنائے باب المندب سے متصل علاقوں کی جانب پیش قدمی کی کوشش کر رہے ہیں

Faisal Bukhari

Recent Posts

کوئی فرد واحد یا سیاسی جماعت نئے انتظامی یونٹس روک نہیں سکتی محسن نقوی

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ انتظامی یونٹس کے…

20 hours ago

پاور سیکٹر اصلاحات کے ثمرات بجلی صارفین تک پہنچنے چاہئیں اسحاق ڈار

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت شعبہ توانائی…

21 hours ago

اویس لغاری کی ہدایت پر 11 ہزار 695 زیرِ التواء نیٹ میٹرنگ درخواستیں حل

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیرِ توانائی اویس لغاری کی ہدایت پر 11 ہزار 695 زیرِ…

21 hours ago

ملک میں سونے کی قیمتیں گراوٹ کا شکار ہیں آج سونے کے بھاؤ میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 3600 روپے…

21 hours ago

امریکی صدر ٹرمپ کی ایک بار پھر ایران کی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کی دھمکی

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کی جوہری تنصیبات…

21 hours ago