پاکستان نیوز پوائنٹ
حکومت جاپان کی جانب سے پاکستان انسدادِپولیو پروگرام کیلئے 3.1 ملین ڈالر گرانٹ کا اعلان کیا ہے۔نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (ای او سی) کے مطابق اس حوالے سے اسلام آباد میں حکومت جاپان، جائیکا اور یونیسف کے درمیان معاہدے پر دستخط ہوگئے ہیں۔نیشنل ای او سی نے بتایا کہ اس گرانٹ سے پولیو ویکسین کی خریداری کی جائے گی.یہ گرانٹ 2025 میں ہونے والی پولیو مہمات میں استعمال کی جائے گی، رواں سال پاکستان میں اب تک پولیو کے 59 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔اس موقع پر وزیرِ اعظم کی فوکل پرسن برائے انسدادِ پولیو عائشہ رضا فاروق کا کہنا تھا کہ پاکستان میں پولیو کے خاتمے کے لیے جاپان کی حکومت اور عوام کا مسلسل تعاون قابلِ قدر ہے۔عائشہ رضا فاروق نے مزید کہا کہ جاپان کی مستقل حمایت کے ساتھ، ہم اپنی کوششوں کو مزید مضبوط کر رہے ہیں. وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں 2025 کے وسط تک پولیو کیسز کو صفر پر لانے کے عزم پر قائم ہیں