اردو نیوز اپڈیٹس

حکومت نے سوشل میڈیا پر سمگل شدہ سامان فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
حکومت نے سوشل میڈیا پر سمگل شدہ سامان فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق یکم جنوری سے سوشل میڈیا پر نان کسٹم پیڈ سامان بیچنے والوں کی مانیٹرنگ کی جائے گی، سوشل میڈیا پر اسمگلڈ شدہ لاٹ کا مال بیچنے والوں کا ڈیٹا بھی جمع کیا جائے گا، سوشل میڈیا پر سمگلنگ کا سامان بیچنے والوں کے خلاف مختلف ٹولز استعمال کریں گے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ سوشل میڈیا پر سمگلنگ کا سامان بیچنے والوں کے نمبروں کی تفصیلات حاصل کی جائیں گے، سمگلڈ الیکٹرونکس، گھریلو آلات، سمگل شدہ جوتے اور کپڑے بیچنے والوں کا ڈیٹا جمع کیا جائے گا۔ بتایا گیا ہے کہ سمگل شدہ میک اپ کا سامان اور میک اپ کے آلات ، کمبل، چادریں قالین بیچنے والوں کا ڈیٹا جمع کیا جائے گا، سمگل شدہ ٹائر، گاڑیوں کے پرزہ جات اور آلات بیچنے والوں کا بھی ڈیٹا جمع کیا جائے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ سمگل شدہ لیپ ٹاپ، کروم بکس اور کمپیوٹرزبیچنے والوں، چولہے، کوکنگ رینج اور اون بیچنے والوں کا ڈیٹا بھی جمع کیا جائے گا، کراکری اور جوسر، چاپرز اور دیگر آلات بیچنے والوں کا ڈیٹا جمع کیا جائے گا۔ یہ بھی بتایا گیا کہ سمگل شدہ ڈرائی فروٹس، ٹن فوڈز اور جام جیلی بیچنے والوں کا ڈیٹا جمع کیا جائے گا، فرنیچرز اور شو پیس کی مارکیٹنگ کرنے والوں، ٹائرز، سینٹری فٹنگز اور دیگر سامان بیچنے والوں کا بھی ڈیٹا جمع کیا جائے گا۔ ایف بی آر کے ذرائع کے مطابق سمگلڈ سامان فروخت کرنے والوں کے ای میلز، موبائل نمبرز سے ان کو ٹریس کیا جائے گا، سوشل میڈیا پر سمگلڈ سامان بیچنے والوں کی پہچان کیلئے نادرا سے بھی مدد لی جائے گی، نوٹس بھیجے جائیں گے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم شہباز شریف کے خطاب کے دوران جنرل اسمبلی میں تالیاں بجتی رہیں

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اعظم شہباز شریف کے جنرل اسمبلی میں خطاب کے دوران سامعین…

19 hours ago

فیلڈ مارشل کی سعودی وزیرِ دفاع سے ملاقات دفاعی تعاون جاری رکھنے کا عزم

پاکستان نیوز پوائنٹ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن…

19 hours ago

افغانستان سے دہشتگردی کے خاتمے تک خطے میں امن و ترقی ممکن نہیں اسحاق ڈار

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے افغانستان سے…

19 hours ago

جنگ مسلط کی گئی توپچھلے سال کی طرح حشرکریں گے وزیر دفاع نے بھارت کو پھر خبردار کردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کو…

19 hours ago

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت اہم اجلاس شرکاء کا معاہدے کے عہد و پیمان کو مؤثر عسکری تعاون میں تبدیل کرنے کا عزم

پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ترکیے ، پاکستان اور سعودی عرب…

19 hours ago

ایران کا ایٹمی معائنہ کاروں کو دوبارہ رسائی دینے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران اقوامِ متحدہ کے…

19 hours ago