پاکستان نیوز پوائنٹ
عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونے کے باعث اس بار حکومت کی جانب سے عوام کو رمضان المبارک میں پٹرول کی قیمت میں نمایاں کمی کے ساتھ تحفہ دینے کی توقع ہے۔سامنے آنے والی اطلاعات کے مطابق عالمی منڈی میں قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 13 سے 15 روپے تک کمی کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں کم ہونے کے باعث مقامی سطح پر اگلے پندرہ روز کیلیے حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ہے۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر میں 13 سے 15 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے تک کی کمی کا امکان ہے۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدول کے حوالے سے اوگرا اپنی سفارشات تیار کرے گا .جس پر وزیراعظم فیصلہ کریں گے اور پھر وزارت خزانہ کی جانب سے نوٹی فکیشن جاری کیا جائے گا۔
پاکستان نیوز پوائنٹ بھارت کے خلاف “معرکہ حق” میں جامِ شہادت نوش کرنے والے اسکاڈرن…
پاکستان نیوز پوائنٹ معرکہ حق، یوم تشکر/ وزیر اعظم پاکستان کا آرمی چیف کے ہمراہ…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے واضح کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جب…
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ شہدائے وطن کو سلام.…
پاکستان نیوز پوائنٹ قومی اسمبلی میں انکم ٹیکس ترمیمی بل 2024 کثرت رائے سے منظور…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان کی بھارت کے خلاف تاریخی معر کہ حق میں تاریخی فتح…