پاکستان نیوز پوائنٹ
خضدار میں اسکول بس کے قریب دھماکے کے نتیجے میں بس میں سوار 5 بچے جاں بحق اور 40 زخمی ہو گئے۔ڈپٹی کمشنر خضدار نے زیرو پوائنٹ کے قریب دھماکے میں 5 بچوں کے جاں بحق اور 40 کے زخمی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ زخمیوں کو سی ایم ایچ خضدار منتقل کر دیا گیا ہے۔دھماکا خیز مواد سڑک کے کنارے نصب تھا ، ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ واقعہ کی جگہ کو گھیر کر شواہد اکٹھے کئے جا رہے ہیں ، شہر کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ادھروزیر داخلہ محسن نقوی نے خضدار دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم بچوں کو نشانہ بنانے والے درندے کسی رعایت کے مستحق نہیں، ہماری ہمدردیاں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔
