اردو نیوز اپڈیٹس

خیبرپختونخوا کو حکومت کی نااہلی کا خمیازہ بھگتنا پڑ رہا ہے بلال اظہر کیانی

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں دہشتگردی نے ایک بار پھر سر اٹھا لیا ہے اور صوبے میں دہشتگردی کی صورتحال سب کے سامنے ہے، جس کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلال اظہر کیانی نے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس دن رات دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں دے رہی ہے، آج کرک میں بھی ایک ایس ایچ او اور کانسٹیبل کو بیدردی سے شہید کردیا گیا۔انہوں نے خیبرپختونخوا حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت کی نااہلی کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے، اگر صوبائی حکومت دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پولیس اور دیگر اداروں کو درکار فنڈز اور اسلحہ فراہم کرنے کے لیے تیار نہیں تو اس کی نیت پر سوال اٹھتے ہیں۔بلال اظہر کیانی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے لوگ کہتے ہیں کہ یہ جنگ ڈالرز کی ہے، تاہم خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پولیس اور دیگر فورسز کے اہلکار اپنی جانیں قربان کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صرف گزشتہ 2 ماہ کے دوران خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کے خلاف کارروائیوں میں 10 اہلکاروں کی شہادتیں سامنے آئی ہیں، شہدا کے نام لینا اس لیے ضروری ہے کہ یہ صرف اعداد و شمار نہیں بلکہ ان خاندانوں اور جوانوں کی قربانیاں ہیں جو ملک اور عوام کے تحفظ کے لیے اپنی جانیں داؤ پر لگا رہے ہیں۔وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ کے دوران خیبرپختونخوا کی سیاسی قیادت کو بھی اس صورتحال کی سنگینی کا احساس ہونا چاہیے، پولیس، دیگر سکیورٹی فورسز اور کسٹمز کے اہلکار بھی دہشتگردی کے خلاف فرائض انجام دیتے ہوئے شہید ہو رہے ہیں۔انہوں نے کسٹمز اہلکاروں کی قربانیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ شہید انسپکٹر عزیر اعظم گزشتہ سال جولائی میں صوابی میں شہید ہوئے، جبکہ سپاہی محمد راج اور سپاہی جواد خان بھی شہداء میں شامل ہیں۔بلال اظہر کیانی نے خیبرپختونخوا پولیس کے شہدا میں کانسٹیبل سیف اللہ خان، شمع خان، ارشاد مانی، کانسٹیبل احمد شاہ اور فرمان اللہ کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس دہشتگردی کے خلاف جنگ میں مسلسل قربانیاں دے رہی ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودیہ کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا وزیراعظم کی سعودی ائیرپورٹس پر حملوں کی شدید مذمت

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب پر حوثی ملیشیا کے حملوں کی…

36 minutes ago

مکہ معاہدہ خطے میں استحکام کی ضمانت سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا ترجمان پاک فوج

پاکستان نیوز پوائنٹ افواجِ پاکستان کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے…

38 minutes ago

سعودی عرب پر حملے پاکستان کے لیے تشویش کا باعث ہیں ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ ترجمان دفتر خارجہ سجاد حیدر خان نے کہا ہے کہ سعودی عرب…

41 minutes ago

فیصل کریم کنڈی کا سہیل آفریدی کو مستعفی ہونے کا مشورہ لانگ مارچ پر تنقید

پاکستان نیوز پوائنٹ گورنر خیبرپختونخوا نے وزیراعلیٰ کو مستعفی ہونے کا مشورہ دے دیا. لانگ…

43 minutes ago

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن 7 خوارج ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس معلومات…

45 minutes ago

ٹرمپ کا وسط مدتی انتخابات سے قبل ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ٹرمپ نے جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ امریکا 3…

47 minutes ago