دبئی میں لگژری نمبر پلیٹس کی مہنگی ترین نیلامی

پاکستان نیوز پوائنٹ
دبئی میں لگژری گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کی خصوصی نیلامی ہوئی، جس میں مجموعی طور پر 10 کروڑ 90 لاکھ درہم (تقریباً 8 ارب 31 کروڑ پاکستانی روپے) کی کمائی ہوئی دبئی کی روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی 120 ویں اوپن نمبر پلیٹ نیلامی میں سب سے مہنگی نمبر پلیٹ 96 لاکھ 60 ہزار درہم (تقریباً 74 کروڑ پاکستانی روپے) میں فروخت ہوئی۔ اس کے علاوہ، دوسری مہنگی نمبر پلیٹ 80 لاکھ درہم (تقریباً 61 کروڑ پاکستانی روپے) میں نیلام ہوئی۔ مزید برآں، ایک نمبر پلیٹ 67 لاکھ 40 ہزار درہم (تقریباً 51 کروڑ پاکستانی روپے) میں فروخت ہوئی، جبکہ ایک اور نمبر پلیٹ 33 کروڑ پاکستانی روپے میں نیلام کی گئی۔ نیلامی میں دو سے پانچ ہندسوں والی 90 خصوصی نمبر پلیٹس پیش کی گئیں، جو اب تک کی سب سے بڑی اور مہنگی نیلامی قرار دی جا رہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *