اردو نیوز اپڈیٹس

دشمن داخلی کمزوریوں سے فائدہ اٹھانے کے لیے غیر روایتی حربے استعمال کر رہا ہے چیف آف ڈیفنس فورسز

پاکستان نیوز پوائنٹ
چیف آف ڈیفنس فورسز سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کے موجودہ چیلنجز مسلسل نوعیت کے ہیں، مستقبل کے خطرات روایتی نہیں بلکہ بالواسطہ، مبہم اور پراکسیز کے ذریعے سامنے آرہے ہیں. دشمن داخلی کمزوریوں سے فائدہ اٹھانے کے لیے غیر روایتی حربے استعمال کر رہا ہے، غیر یقینی صورت حال میں واضح اور بروقت فیصلے انتہائی اہم ہیں. قومی طاقت کے تمام عناصر میں ہم آہنگی ناگزیر ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف، فیلڈ مارشل اور چیف آف ڈیفنس فورسز سید عاصم منیر نے آج منگل کو نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ کیا. جہاں انہیں نیشنل سیکیورٹی اینڈ وار کورس میں شریک سول و عسکری افسران کے پینل کی جانب سے قومی سلامتی کو درپیش چیلنجز اور ان سے نمٹنے کے لیے درکار اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اپنے خطاب میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بدلتے ہوئے عالمی، علاقائی اور داخلی سلامتی کے پیچیدہ منظرنامے پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو بیک وقت متعدد اور مسلسل چیلنجز کا سامنا ہے، جن میں روایتی، غیر روایتی، انٹیلی جنس، سائبر، اطلاعاتی، عسکری اور معاشی محاذ شامل ہیں۔چیف آف ڈیفنس فورسز نے زور دیا کہ ان چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ہمہ جہتی تیاری، مسلسل خود کو ڈھالنے کی صلاحیت اور قومی طاقت کے تمام عناصر کے درمیان مربوط ہم آہنگی ناگزیر ہے۔فیلڈ مارشل نے کہا کہ دشمن عناصر براہِ راست محاذ آرائی کے بجائے بالواسطہ اور مبہم طریقے اختیار کر رہے ہیں، جن میں پراکسیز کے ذریعے داخلی کمزوریوں سے فائدہ اٹھانا شامل ہے۔انہوں نے مستقبل کی قیادت پر زور دیا کہ وہ ان پیچیدہ اور کثیرالجہتی فکری و ادراکی چیلنجز کو بروقت پہچاننے اور مؤثر انداز میں ناکام بنانے کی صلاحیت رکھے۔سید عاصم منیر نے اس امر پر بھی زور دیا کہ غیر یقینی حالات میں واضح اور بروقت فیصلے کرنے کی صلاحیت اور فکری مضبوطی آج کے متنازع اور پھیلے ہوئے سلامتی ماحول میں انتہائی اہم اوصاف ہیں۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ این ڈی یو اسٹریٹجک سوچ رکھنے والے رہنماؤں کی تیاری میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے، جو علمی و پیشہ ورانہ تربیت کو مؤثر پالیسی سازی اور عملی نتائج میں ڈھالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔چیف آف ڈیفنس فورسز نے کہا کہ پیشہ ورانہ عسکری تعلیم ادارہ جاتی صلاحیت مضبوط بنانے، مقامی استعداد بڑھانے اور طویل المدتی قومی استحکام کے لیے بنیادی ستون کی حیثیت رکھتی ہے۔خطاب کے اختتام پر فیلڈ مارشل نے شرکا کی تجزیاتی سوچ کو سراہا اور انہیں دیانت، نظم و ضبط اور بے لوث خدمت کی اقدار پر ثابت قدم رہنے کی تلقین کی۔ قبل ازیں نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی پہنچنے پر چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز کا یونیورسٹی کے صدر نے پرتپاک استقبال کیا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

ٹرمپ کی بھارتی جارحیت پر پاکستان کے مؤقف کی حمایت شہباز شریف کا بیان سوشل میڈیا پر شیئرکردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کی بلا اشتعال جارحیت پر پاکستان…

13 hours ago

وزیراعظم کاپاکستان بحریہ کو آبدوز ہنگور کےپہلےکامیاب براہ راست ہتھیاروں کےتجربے پرخراج تحسین

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان بحریہ اور اس کی قیادت کو…

13 hours ago

پاکستان نے نورستان سے متعلق افغان طالبان حکومت کے الزامات مسترد کر دیے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے نورستان میں ہونے والی جھڑپوں سے متعلق افغان طالبان حکومت…

13 hours ago

وزیر داخلہ منتخب نمائندے ہوتے تو جانتے کہ ارکان اسمبلی کو حاصل پارلیمانی استحقاق نئی ایجاد نہیں اسپیکر کے پی اسمبلی

پاکستان نیوز پوائنٹ اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی…

13 hours ago

پاک بحریہ کی پہلی کامیاب لائیو ویپن فائرنگ طویل فاصلے تک مار کرنے والا شپ کروز میزائل فائر کیا

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک بحریہ کی آبدوز ہنگور نے شمالی بحیرہ عرب میں پہلی لائیو…

13 hours ago

ایران ایک معاہدہ چاہتا ہے اور مجھے بھی ڈیل کرنا پسند ہےامریکی صدر

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے پیش کی جانے…

13 hours ago