پاکستان نیوز پوائنٹ
دفتر خارجہ کی سابق ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ کو فرانس میں پاکستان کا سفیر مقرر کر دیا گیا۔ ان کی تقرری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مختلف ممالک کے ساتھ دفاعی اور تربیتی پروگرام جاری ہیں، پاکستان ہمسایہ ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات چاہتا ہے. پاکستانی عوام، افواج اپنی قومی سالمیت اور سیکیورٹی کو درپیش خطرات کے مقابلے کے لیے تیار ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بار بار کہا ہے کہ گوادر کی بندرگاہ غیر ملکی حکومتوں اور افواج کے لیے نہیں. بلکہ پاکستانی عوام کے لیے ہے، واخان اور افغانستان میں پاک فوج کے داخلے کی خبریں درست نہیں ہیں۔ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ پاکستان افغانستان کی سالمیت و خود مختاری کا احترام کرتا ہے. پاکستانی حکومت شام کی صورتحال کا ایک حل تلاش کرنے کی حامی ہے. شام کا مستقبل شامی عوام کی خواہشات کے مطابق تلاش کیا جانا چاہیے. ہم شام کی نئی قیادت سے براہ راست رابطے میں نہیں ہیں۔ واضح رہے کہ سینئر سفارتکار شفقت علی خان کو دفترخارجہ کا نیا ترجمان مقرر کیا گیا ہے. اس حوالے سے گزشتہ روز نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا تھا۔رپورٹس کے مطابق شفقت علی خان ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ برائے یورپ تعینات تھے۔ اس سے قبل روس میں بطور سفیرپاکستان تعینات رہے اور پولینڈ میں بھی پاکستانی سفیر کے طور پر کام کر چکے ہیں۔
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اعظم شہباز شریف نے انسانی اسمگلنگ کے سہولت کار سرکاری افسران…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیرداخلہ محسن نقوی نے نادرا میگا سینٹرز میں 24گھنٹے پاسپورٹس پراسیسنگ کاؤنٹرز…
پاکستان نیوز پوائنٹ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس چیئرمین خرم نواز…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ انتشار اور فساد…
پاکستان نیوز پوائنٹ گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ رواں مالی سال…
پاکستان نیوز پوائنٹ ملٹری کورٹ میں شہریوں کے ٹرائل روکنے کی درخواست خارج کرنے کے…