اردو نیوز اپڈیٹس

سائنسدانوں نے ہرے رنگ کا نظر آنے والا پہلا ستارہ دریافت کرلیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
ماہرینِ فلکیات نے ایک ایسا ’وائٹ ڈوارف‘ ستارہ دریافت کیا ہے جو انسانی آنکھوں کو سبز دکھائی دے سکتا ہے۔ایک نئی تحقیق کے مطابق وائٹ ڈوارف ستاروں کا تجزیہ کرنے والے ماہرینِ فلکیات نے پہلی بار ایک ایسا ستارہ دریافت کیا ہے جو انسانی آنکھوں کو سبز دکھائی دے سکتا ہے۔ماہرین کے مطابق اگرچہ زیادہ تر ستاروں کا رنگ ان کے درجہ حرارت پر منحصر ہوتا ہے اور یہ چند مخصوص رنگوں تک ہی محدود رہتا ہے، وائٹ ڈوارف جو سورج جیسے ستاروں کی باقیات ہیں، اپنی بیرونی تہوں میں موجود عناصر کی وجہ سے مختلف رنگوں کے ہو سکتے ہیں۔ماہرین کے مطابق عام ستاروں کے رنگ زیادہ تر صرف نارنجی، سفید یا نیلے ہی ہوتے ہیں لیکن مشاہدہ کیا گیا کہ زیادہ تر وائٹ ڈوارف ستاروں کے معاملے میں بھی یہی صورتحال ہے۔تاہم کچھ ایسی مثالیں بھی موجود ہیں جہاں ان ستاروں کی بیرونی تہوں میں طبیعاتی حالات اتنے غیر معمولی ہوتے ہیں کہ ان کے ’اسپیکٹرم‘ (نوری طیف) میں نمایاں اور بڑے انحرافات پیدا ہو جاتے ہیں۔یہ انحراف ان کی فضا میں ہیلیم کے درمیان تعامل اور دیگر عناصر کے نشانات کی وجہ سے ہیں، اس تحقیق کیلئے سائنسدان ہولینڈز نے زمین سے 20 پارسیک (تقریباً 65 نوری سال) کے فاصلے کے اندر موجود 151 معلوم وائٹ ڈوارف ستاروں کا جائزہ لیا۔ہولینڈز کے مطابق اس سبز ستارے میں کیلشیم، سوڈیم اور لیتھیم بنیادی عناصر کے طور پر موجود ہیں۔اس کے علاوہ کاربن کے مالیکیولز کی زیادہ مقدار کی وجہ سے ایک اور ‘وائٹ ڈوارف’ ستارے کا رنگ تقریباً ‘سالمن پنک’ (گلابی مائل نارنجی) دکھائی دیا

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم سے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک ظہیر اقبال چنڑ اور رکن قومی اسمبلی ملک منیر اقبال چنڑ کی ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم سے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک ظہیر اقبال چنڑ اور رکن…

23 minutes ago

اردن میں چرچ پر دہشت گردانہ حملے پاکستان کی شدید مذمت

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے اردن کے شہر کرک میں چرچ میں جنازےکے دوران دہشت…

25 minutes ago

اسحاق ڈار کی برطانوی وزیر خارجہ سے ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی برطانوی وزیر خارجہ ایڈ…

27 minutes ago

عالمی تنازعات کے اثرات اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر پڑسکتے ہیں وزیر خزانہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے خدشہ ظاہر کیا ہےکہ عالمی تنازعات…

35 minutes ago

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں آج بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ ملک بھر میں سونے کی قیمت میں آج بھی کمی ریکارڈ کی…

39 minutes ago

ایل پی جی کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ مہنگائی کی شرح 11.85 فیصد تک پہنچ گئی

پاکستان نیوز پوائنٹ ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی سے متعلق رپورٹ جاری کردی ہے.…

53 minutes ago