سانحہ 9 مئی 2023ء کے 19 مجرمان کی سزاؤں میں معافی کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ
سانحہ 9 مئی 2023ء کے 19 مجرمان کی سزاؤں میں معافی کا اعلان کردیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقات عامہ انٹرسروسز پبلک ریلیشنز(آئی ایس پی آر)کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سانحہ 9 مئی کی سزاؤں پرعمل درآمد کے دوران مجرمان نے قانونی حق استعمال کرتے ہوئے رحم اورمعافی کی پٹیشنز دائر کیں۔آئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ مجموعی طورپر67 مجرمان نے رحم کی پٹیشنز دائرکیں. 48 پٹیشنزکو قانونی کارروائی کیلئے”کورٹس آف اپیل“ میں نظرثانی کیلئے ارسال کیا گیا۔ 19مجرمان کی پٹیشنزکوخالصتاً انسانی بنیادوں پرقانون کے مطابق منظورکیا گیا۔ دائرکی گئی دیگر رحم کی پٹیشنوں پر عملدرآمد مقررہ مدت میں قانون کے مطابق کیا جائے گا۔19 مجرمان جن کی سزائیں معاف کی گئی ہیں ان میں محمد ایاز ولد صاحبزادہ خان، سمیع اللہ ولد میرداد خان، لئیق احمد ولد منظوراحمد، امجد علی ولد منظوراحمد، یاسر نوازولد امیر نواز خان، سِیعد عالم ولد معاذاللہ خان، زاہدخان ولد محمد نبی، محمد سلیمان ولد سِیعدغنی جان، حمزہ شریف ولد محمد اعظم، محمد سلمان ولد زاہد نثار، اشعر بٹ ولد محمد ارشد بٹ، محمد وقاص ولد ملک محمد خلیل، سفیان ادریس ولد ادریس احمد، منیب احمد ولد نوید احمد بٹ، محمد احمد ولد محمد نذیر، محمد نواز ولد عبدالصمد، محمد علی ولد محمد بوٹا، محمد بلاول ولد منظورحسین، محمد الیاس ولد محمد فضل حلیم شامل ہیں۔پاک فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ان مجرمان کوضابطے کی کارروائی مکمل ہونے کے بعد رہا کیا جا رہا ہے. دیگرتمام مجرمان کے پاس بھی اپیل کرنے اورقانون اور آئین کے مطابق دیگر قانونی حقوق برقرارہیں۔ سزاؤں کی معافی ہمارے منصفافہ قانونی عمل اورانصاف کی مضبوطی کا ثبوت ہے. یہ نظام ہمدردی اوررحم کے اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے انصاف کی فراہمی کو یقینی بناتا ہے۔اس سے قبل اپریل 2024 میں قانون کے مطابق انسانی ہمدردی کی بنیاد پر20 مجرمان کی رہائی کا حکم صادرکیا گیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *