اردو نیوز اپڈیٹس

سرکاری ملازمین اور پنشنرز کی تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی کے حوالے سے بڑی خبر آ گئی ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ
سرکاری ملازمین اور پنشنرز کی تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی کے حوالے سے بڑی خبر آ گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین اور پنشنرز کی تنخواہیں اور پنشن معمول سے پہلے ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ محکمہ خزانہ پنجاب کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اکتوبر کی تنخواہیں اور پنشن جمعہ 31 اکتوبر 2025 کو جاری کی جائیں گی۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یکم اور 2 نومبر کو ہفتہ اور اتوار کو سرکاری تعطیلات ہیں، اس لیے یہ فیصلہ بروقت ادائیگی کو یقینی بنانے کیلئے کیا گیا۔ سیکشن آفیسر (ایف آر) محمد یونس کے دستخط والے خط میں اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب اور تمام ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس افسران کو 31 اکتوبر تک تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی کا عمل مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ سرکلر تمام انتظامی سیکرٹریز، کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور ماتحت محکموں کے سربراہان کو بھی بھیج دیا گیا ہے۔ لاہور ہائی کورٹ کے رجسٹرار، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز اور گورنر اور وزیراعلیٰ کے دفاتر کو بھی فیصلے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیر داخلہ محسن نقوی کا یوم سیاہ کشمیر پر کشمیریوں سے بھرپوراظہار یکجہتی

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے یوم سیاہ کشمیر پر کشمیریوں سے…

48 minutes ago

پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی و سفارتی حمایت جاری رکھے گا وزیر خارجہ اسحاق ڈار

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت…

52 minutes ago

پاکستان کشمیری عوام کی سیاسی اخلاقی اورسفارتی حمایت جاری رکھے گا عبد العلیم خان

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیرمواصلات اور صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان نے کہا ہے…

53 minutes ago

آرمی چیف کی اردن کے شاہ عبداللہ سے ملاقات دو طرفہ دفاعی تعاون کے فروغ پر گفتگو

پاکستان نیوز پوائنٹ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اردن کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو…

57 minutes ago

چیئرمین جوائنٹ چیفس کا بنگلہ دیش کا دورہ، دفاعی و فوجی روابط کو وسعت دینے کے عزم کا اعادہ

پاکستان نیوز پوائنٹ شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق جنرل ساحر شمشاد کی بنگلادیشی حکام سے…

59 minutes ago