اردو نیوز اپڈیٹس

سعودی حکومت نے بیمار عازمین پر حج2026 کی پاپندی عائد کرتے ہوئے ڈپورٹ کرنے کی پالیسی بھی لاگو کردی

پاکستان نیوز پوائنٹ
سعودی وزارت مذہبی امور نے کہا کہ بیمار عازمین کو سعودی عرب واپس وطن بھیج دے گا، واپسی کا خرچہ عازمین حج خود ادا کریں گے، بیمار عازم کو فٹنس سرٹیفکیٹ جاری کرنے والے ڈاکٹرز کے خلاف بھی کارروائی بھی ہوگی۔ سعودی وزارت صحت کی ہدایات کے مطابق عازمین حج 2026 کیلئے طبی شرائط عائد کی گئی ہیں۔ سعودی وزارت صحت نے کہا کہ گردوں کے امراض، ڈائیلاسز کے مریضوں کو حج 2026 کی اجازت نہیں، سعودی وزارت صحت نے دل کے امراض کا شکار مریض جو مشقت کے بھی قابل نہ ہوں ان پر بھی حج کی پاپندی لگادی۔ پھیپھڑوں اور جگر کی بیماری کے حامل مریضوں پر بھی پاپندی ہوگی، شدید اعصابی یا نفسیاتی امراض، کمزور یاداشت، شدید معذوری اور ڈیمنشیا کا شکار افراد پر بھی سعودی حکومت نے حج پر پابندی لگادی۔ شدید بڑھاپے یا الزائمنز اور رعشہ کے مریض پر بھی پاپندی عائد کردی گئی، حاملہ خواتین، کالی کھانسی، تپ دق، وائرل ہیمرج بخار کے مریض بھی حج 2026 نہیں کرسکیں گے۔
کینسر کے مریضوں پر بھی حج کی پابندی عائد کردی گئی، وزارت مذہبی امور نے کہا کہ حج پر روانگی سے قبل میڈیکل افسر حج پر روانگی سے روکنے کا مجاز ہوگا۔ وزارت مذہبی امور نے کہا کہ سعودی حکام کی مانیٹرنگ ٹیمیں عازم حج کے فٹنس سرٹیکیٹ کی درستی کی تصدیق کریں گی، مقررہ بنیادی صحت کے حامل افراد ہی سفر حج پر مقامات روانہ ہوں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے اردن کے شاہ عبداللہ دوم کو اعلیٰ ترین سول ایوارڈ سے نواز دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ ایوانِ صدر میں اردن کے شاہ عبداللہ دوم کو پاکستان کا اعلیٰ…

4 hours ago

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف جنگ میں اللہ نے پاکستان کو سربلند کیا

پاکستان نیوز پوائنٹ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ایوان صدر میں تقریب کے دوران…

4 hours ago

محسن نقوی کا لاہور ایئرپورٹ کا دورہ امیگریشن اہلکاروں کو شاباش اور انعام دیے

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا لاہور ایئرپورٹ کا دورہ،وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز…

4 hours ago

وفاقی آئینی عدالت نے پہلی کاز لسٹ جاری کردی

پاکستان نیوز پوائنٹ آئندہ ہفتے وفاقی آئینی عدالت میں 3بنچ مقدمات کی سماعت کریں گے۔…

4 hours ago

پاکستان کی پہلی مارکیٹ جہاں نقد رقم کی بجائے ڈیجیٹل کرنسی چلے گی

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو ملک کا پہلا مکمل کیش لیس اور…

4 hours ago

ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے پر ٹرانسپورٹرز نے بھی کرائے بڑھادئیے

پاکستان نیوز پوائنٹ ٹرانسپورٹرز کی جانب سے ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد لاہور…

4 hours ago