پاکستان نیوز پوائنٹ
سعودی عرب جانے والے تمام مسافروں کیلئے پولیو ویکسی نیشن لازمی قرار دے دی گئی۔سعودی عرب کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے مسافروں کے لیے پولیو ویکسی نیشن لازمی قرار دی ۔سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق پاکستان، افغانستان، کینیا، کانگو اور موزمبیق کے مسافروں کے لیے ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ لازمی ہوگا۔سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ مذکورہ ممالک سے گزرنے والے ایسے مسافر جو 12گھنٹوں میں ٹرانزٹ ایریا سے باہر نہیں گئے ان کو استثنیٰ ہوگا۔سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق مملکت میں داخلے کے وقت مسافروں کے لیے پولیو ویکسین سرٹیفکیٹ ہمراہ رکھنا لازم ہوگا۔ مسافروں کے پاس کم از کم چار ہفتے قبل کا پولیو ویکسین سرٹیفکیٹ موجودہونا ضروری ہے۔ مسافروں کا 6 ماہ سے زائد پرانا ویکسین سرٹیفکیٹ قابل قبول نہیں ہوگا۔سعودی ایوی ایشن اتھارٹی نے تمام ائیرلائنز کو بذریعہ نوٹم آگاہ کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ احکامات کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی اورسخت سزائیں دی جائیں گی۔
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی الوداعی ملاقات…
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاءاللہ تارڑ نے کہا ہے کہ علی…
پاکستان نیوز پوائنٹ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان مسلمان معاشروں میں لڑکیوں…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ڈولتی معیشت سنبھل رہی…
پاکستان نیوز پوائنٹ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل…
پاکستان نیوز پوائنٹ گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کا کہنا ہے کہ مالی سال 2025ء…