پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے سعودی عرب پر حالیہ حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان حملوں میں ایک امریکی شہری بھی ہلاک ہوا ہے۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق مارکو روبیو نے ہفتے کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جاری بیان میں سعودی عرب پر ہونے والے حملوں کو قابلِ مذمت قرار دیا۔ امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ یہ حملے معصوم شہریوں کی زندگیوں کو نظرانداز کرنے کا واضح ثبوت ہیں اور انہیں فوری طور پر بند ہونا چاہیے۔ روبیو نے اپنے بیان میں کہا کہ ’یہ قابلِ مذمت حملے معصوم شہریوں کی زندگیوں کے لیے کھلی بے اعتنائی ظاہر کرتے ہیں۔ انہیں اب بند ہونا چاہیے۔ امریکی وزیر خارجہ نے ہلاک ہونے والے امریکی شہری کی شناخت، حملے کے مقام اور واقعے کی مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔ یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب سعودی عرب پر حالیہ حملوں کے باعث خطے میں کشیدگی برقرار ہے۔ امریکی حکومت نے ان حملوں پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے شہریوں کی جانوں کو لاحق خطرات پر تشویش کا اظہار کیا ہے
پاکستان نیوز پوائنٹ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش پر…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے دہشتگردی کے واقعات میں عام شہریوں…
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ امن و امان…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ دھرنے سے ہمیں کوئی…
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی حکومت نے کے پی میں انتظامی امور چلانے کے لیے ایڈوائزری…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے…