اردو نیوز اپڈیٹس

سعودی عرب کا حوثیوں کے 6 بیلسٹک میزائل مار گرانے کا دعویٰ

پاکستان نیوز پوائنٹ
سعودی عرب نے جمعرات کو یمن کے حوثی گروپ کی جانب سے داغے گئے 6 بیلسٹک میزائلوں کو فضا میں تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ جمعرات کو مکہ مکرمہ سمیت متعدد شہروں کے لیے مختصر مدت کے سیکیورٹی الرٹس بھی جاری کیے گئے تھے۔یمن کی بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ حکومت کی حمایت یافتہ فوج ’سعودی اتحاد‘ کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے کہا ہے کہ سعودی فضائی دفاعی نظام نے حوثیوں کی جانب سے طائف اور ینبع کو نشانہ بنانے کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔انہوں نے کہا کہ فضائی دفاعی نظام نے حوثیوں کے تمام 6 بیلسٹک میزائلوں کو روک لیا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ ’حوثی ملیشیا کی جانب سے کی جانے والی خلاف ورزیوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔سعودی سول ڈیفنس نے بھی جمعرات کے روز مکہ مکرمہ میں ’ارلی وارننگ سسٹم‘ کے ذریعے ممکنہ خطرے سے آگاہ کرنے کے لیے انتباہ جاری کیا تھا۔سعودی حکام نے مکہ کے علاوہ بحیرہ احمر کے ساحل پر واقع سعودی علاقے ینبع سمیت طائف، جدہ اور تبوک کے علاقوں کے لیے بھی الگ الگ الرٹس جاری کیے گئے۔گزشتہ چند ہفتوں کے دوران سعودی حکام یمن کے ایران نواز حوثی گروپ کے حملوں کے پیشؐ نظر اسی نوعیت کے الرٹس جاری کرتے رہے ہیں۔سعودی عرب نے گزشتہ ہفتے بھی حوثیوں پر مکہ مکرمہ پر ڈرون حملے کی کوشش کا الزام عائد کیا تھا تاہم سعودی حکام نے اس مبینہ ڈرون کو مار گرانے کا دعویٰ کیا تھا۔ دوسری جانب حوثیوں نے سعودی عرب کے اس الزام کی تردید کی تھی۔واضح رہے کہ یمن میں سعودی عرب کی قیادت میں اتحادی افواج اور حوثی گروپ کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں۔ حالیہ عرصے میں حوثیوں نے سعودی عرب کے خلاف اپنے حملوں میں اضافہ کیا ہے۔اس سے قبل جولائی میں حوثیوں اور یمنی حکومت کے درمیان 2022 میں ہونے والی عارضی جنگ بندی اس وقت کمزور پڑ گئی تھی جب حوثیوں نے ایک ایرانی طیارے کو صنعا میں اترنے کی اجازت دی تھی۔ یمنی حکومت نے یہ اقدام کو یمن کی فضائی حدود کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے صنعا ایئر پورٹ پر بمباری کی تھی جس کے بعد حملوں کا ایک نیا سلسلہ شروع ہوگیا تھا۔بعد ازاں حوثیوں نے سعودی عرب کے خلاف بحری ناکہ بندی کا اعلان کیا اور سعودی تیل بردار بحری جہازوں اور سعودی سرزمین کو نشانہ بنانا شروع کر دیا تھا۔حوثیوں کی حالیہ دنوں میں کئی اہم شہروں اور جزائر تک پیش قدمی سے ان کا آبنائے باب المندب پر بھی کنٹرول قائم ہوگیا ہے۔ یہ وہ اہم بحری راستہ ہے جہاں سے سعودی تیل کی برآمدات ایشیا اور دیگر مقامات تک ترسیل ہوتی ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

پاکستان معاشی استحکام کی جانب گامزن اصلاحات کا عمل آگے بڑھائیں گے وزیراعظم کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا…

36 minutes ago

مصنوعی ذہانت کو ہتھیاروں کی دوڑ کا ایک اور میدان بننے سے روکنا ہوگا وزیر خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مصنوعی ذہانت اور عالمی سلامتی پر…

40 minutes ago

پاکستان نے حق دفاع استعمال کرتے ہوئے افغانستان میں 10 مقامات پر فضائی اور ڈرون حملے کیے وزیر اطلاعات عطا تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان نے حق…

43 minutes ago

سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کا آغاز آج سے کر رہے ہیں ڈی جی پیمرا کا دعویٰ

پاکستان نیوز پوائنٹ ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) عائشہ منظور…

44 minutes ago

پاک فوج کی افغانستان میں 10 مقامات پر جوابی کارروائی دہشتگردوں کا انفرااسٹرکچر تباہ

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج نے افغانستان میں 10 مقامات پر جوابی کارروائی کرتے ہوئے…

48 minutes ago

ایف بی آئی پر بڑا سائبر حملہ انٹیلی جنس اہلکاروں کا حساس ڈیٹا لیک

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی کے ملازمین کا حساس ڈیٹا مبینہ…

50 minutes ago