اردو نیوز اپڈیٹس

سندھ کابینہ اوورسیز پاکستانیوں کیلئے ڈیجیٹل پراپرٹی رجسٹریشن کی منظوری

پاکستان نیوز پوائنٹ
سندھ کابینہ نے اوورسیز پاکستانیوں کیلئے ڈیجیٹل پراپرٹی رجسٹریشن کی منظوری دے دی, سمندر پار پاکستانیوں کی پراپرٹی رجسٹریشن آسان بنانے کیلئے ایکٹ 1908 میں ترمیم بھی منظور کرلی گئی۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سیل ڈیڈ کی ایگزیکیوشن اب آن لائن ہو سکے گی،سندھ کے 49 سب رجسٹرار دفاتر نادرا سے منسلک ہیں، اوورسیز پاکستانی اب سفارتخانوں یامشن جا کر ڈیڈز کی ایگزیکیوشن کر سکیں گے۔ڈیڈز ایگزیکیوشن کیلئے بائیومیٹرک ویری فکیشن کی گنجائش کیلئے رجسٹریشن ایکٹ میں ترمیم منظور کرلی گئی، نادرا کے ساتھ مربوط ای رجسٹریشن سسٹم کے ذریعے بائیومیٹرک تصدیق ہو گی،سب رجسٹرار آفس یا پیپلز سروس سینٹر سے بائیومیٹرک تصدیق کرانے کی اجازت ہو گی۔اجلاس میں سندھ کابینہ نے 342 ارب روپے کے بقایاجات کی وصولی کیلئے تصفیے کی تجویز پر بھی غورکیا،مقدمات میں پھنسے 635 پٹیشنرز کیلئے تصفیے کا فارمولا تیار کیا گیا ہے، 15 فیصد واجبات 3 اقساط میں ادا ئیگی کی تجویز ہے۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ تجویز کے تحت بقیہ رقم 12 سالانہ برابر اقساط میں ادا کی جائے گی،ادائیگیوں کا آغاز جولائی سے ہوگا ،ٹیکس قوانین پر عمل کرنے والے اداروں کیلئے سیس کی شرح کم کر کے 0.8 فیصد کرنے کی تجویز ہے۔ایکسپورٹ سہولت اسکیم کے تحت دوبارہ برآمدہونے والے سامان پر سیس کی مکمل چھوٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے،سندھ کابینہ نے تجویز منظور کر کے صوبائی اسمبلی کو بھیج دی۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ سیاسی تعلقات کو معاشی تعاون میں تبدیل کرنا اہمیت کا حامل ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ سیاسی تعلقات کو معاشی…

5 hours ago

پانچ گھنٹے کی بات چیت رنگ لے آئی بنگلادیش کو ریلیف آئی سی سی نے میزبانی دے دی

پاکستان نیوز پوائنٹ آئی سی سی نے پی سی بی اور بی سی بی کے…

5 hours ago

ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے کرپشن پرسیپشن انڈیکس جاری کر دیا پاکستان کی درجہ بندی میں بہتری

پاکستان نیوز پوائنٹ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے کرپشن پرسیپشن انڈیکس 2025ء جاری کر دیا۔رپورٹ کے مطابق…

5 hours ago

قیمتوں کی ڈی ریگولیشن کے بعد 80 فیصد ادویات کی مارکیٹ میں واپسی

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان فارماسیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پی پی ایم اے) کا کہنا ہے…

5 hours ago

ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ مسلسل جاری ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ مسلسل…

5 hours ago

ایپسٹین اسکینڈل دباؤ کے شکار برطانوی وزیر اعظم کا استعفا دینے سے انکار

پاکستان نیوز پوائنٹ برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر پر استعفا کا دباؤ بڑھنے لگا. تاہم…

5 hours ago