پاکستان نیوز پوائنٹ
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں تیسرے دن مزید کمی ریکارڈ کی گئی۔مقامی اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونا 21 ہزار 500 روپے سستا ہو کر پانچ لاکھ روپے کی حد سے نیچے آ گیا ہے۔ صرافہ ذرائع کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت کم ہو کر 4 لاکھ 90 ہزار 362 روپے ہو گئی ہے، جبکہ 10 گرام سونا 18 ہزار 433 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 20 ہزار 406 روپے کی سطح پر آ گیا ہے۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں واضح کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ عالمی منڈی میں سونا فی اونس 215 ڈالر سستا ہو کر 4 ہزار 676 ڈالر فی اونس پر آ گیا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت بھی مزید 6ڈالر 01سینٹ کی کمی سے 79 ڈالر 30 سینٹ کی سطح پر آنے سے مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ چاندی کی قیمت 1ہزار 601روپے کی کمی سے 8 ہزار 405 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی 516 روپے کی کمی سے 7 ہزار 205 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔ اقتصادی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ امریکہ اور یورپی ممالک میں مہنگائی پر قابو پانے کے لیے مرکزی بینک سخت مالی اقدامات کر رہے ہیں۔ ان اقدامات کے نتیجے میں بانڈز اور دیگر سرمایہ کاری کے ذرائع نسبتاً زیادہ پرکشش ہو جاتے ہیں، جس کی وجہ سے سونے کی مانگ متاثر ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ عالمی اسٹاک مارکیٹس میں اتار چڑھاؤ اور سرمایہ کاری کے رجحانات میں تبدیلی بھی سونے کی قیمت پر اثر انداز ہو رہی ہے۔ سونے کی قیمت میں کمی کا اثر صرف عالمی سطح تک محدود نہیں رہتا بلکہ اس کے اثرات مقامی منڈیوں پر بھی پڑتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت کم ہونے کی صورت میں مقامی مارکیٹس میں بھی قیمتوں میں کمی کا امکان ہوتا ہے، تاہم اس کا انحصار مقامی کرنسی کی قدر، ٹیکسز اور دیگر معاشی عوامل پر ہوتا ہے۔
پاکستان نیوز پوائنٹ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پانی کو کبھی…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف کا دنیا کے آبی ذخائر کے عالمی دن…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے…
پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی سیکریٹری جنرل کی قیادت میں 43 اسلامی ممالک کی انسدادِ دہشتگردی…
پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے سینیٹائزیشن آپریشنز جاری ہیں، جن کے دوران…
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ کسی معاہدے تک پہنچنے…