سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

پاکستان نیوز پوائنٹ
سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 09ڈالر کا اضافہ ہونے کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 3ہزار 177ڈالر کی سطح پر آگئی ۔اسی طرح ملک میں 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت بھی 900روپے کے اضافے کے بعد 3لاکھ 36ہزار 100روپے کی سطح پر آگئی جب کہ فی 10 گرام سونے کی قیمت 772روپے بڑھ کر 2لاکھ 88ہزار 151روپے ہوگئی۔سونے کی قیمتوں میں اضافے کے برعکس ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3ہزار 377روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2ہزار 895روپے کی سطح پر مستحکم رہی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *