سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کی کمی ہوگئی

پاکستان نیوز پوائنٹ
سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400روپے کا اضافہ ہوگیا .جس کے بعد فی تولہ سونا 2لاکھ74ہزار روپے کا ہوگیا۔10 گرام سونے کی قیمت میں 1200روپے کا اضافہ ہوا.قیمت2لاکھ34ہزار911روپےہوگئی۔ دوسری جانب ورلڈ گولڈ کونسل کے حالیہ اعداد و شمار کے مطابق دنیا میں سب سے زیادہ سونے کے ذخائر رکھنے والا ملک امریکا ہے. جس کے پاس 8133 ٹن سونا ہے۔فہرست میں جرمنی 3352 ٹن سونے کے ذخائر کے ساتھ دوسرے، اٹلی 2451 ٹن سونے کے ذخائر کے ساتھ تیسرے، فرانس 2436 ٹن سونے کے ذخائر کے ساتھ چوتھے، روس 2332 ٹن سونے کے ذخائر کے ساتھ پانچویں، چین2191 ٹن سونے کے ذخائر کے ساتھ چھٹے، سوئٹزرلینڈ 1040 ٹن سونے کے ذخائر کے ساتھ ساتویں، جاپان 845 ٹن سونے کے ذخائر کے ساتھ آٹھویں، بھارت 800 ٹن سونے کے ذخائر کے ساتھ نویں جبکہ نیدرلینڈز 612 ٹن سونے کے ذخائر کے ساتھ دسویں نمبر پر ہے۔ورلڈ گولڈ کونسل کے حالیہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان 64 ٹن سونے کے ذخائر کے ساتھ فہرست میں 46 ویں نمبر پر ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *