عالمی اور مقامی منڈیوں میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی

پاکستان نیوز پوائنٹ
سونے کی قیمتوں میں یکدم نمایاں اضافے کے باعث عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں نرخ ایک بار پھر بلند سطح پر پہنچ گئے ہیں۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 92 ڈالر کے بڑے اضافے کے بعد 4 ہزار 424 ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گئی۔ اسی طرح مقامی صرافہ بازاروں میں بھی 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 9 ہزار 200 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 64 ہزار 762 روپے ہو گئی، جبکہ فی 10 گرام سونا 7 ہزار 888 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 98 ہزار 458 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔ مقامی مارکیٹ میں چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا، جہاں فی تولہ چاندی 267 روپے بڑھ کر 8 ہزار 23 روپے اور فی 10 گرام چاندی 229 روپے اضافے کے بعد 6 ہزار 878 روپے ہو گئی۔ واضح رہے کہ دو روز قبل عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی تھی، تاہم تازہ اضافے کے بعد قیمتی دھاتیں ایک بار پھر مہنگی ہو گئی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *