پاکستان نیوز پوائنٹ
ایک تولہ سونا 4578 روپے سستا ہوگیا۔ مقامی مارکیٹ میں ایک تولہ سونے کی قیمت کم ہوکر 4 لاکھ 20 ہزار 600 روپے پر آگئی ۔ اسی طرح دس گرام سونا 3924 روپے سستاہوکر 3 لاکھ 60 ہزار 597 روپے کا ہوگیا ۔ اس کے علاوہ ایک تولہ چاندی 34 روپے اضافے سے پہلی بار 5100 روپے کی بلند سطح قائم کردی ۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 44 ڈالر سستاہوکر 3995 ڈالر فی اونس تک گرگیا ۔
