سپریم کورٹ میں جج کا تقرر انٹیلی جنس رپورٹ کے بغیر بھی ہو سکے گا

پاکستان نیوز پوائنٹ
سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل سے متعلق کیس 7 جنوری کو سماعت کے لیے مقرر کی گئی ہے۔جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ 7جنوری کو سماعت کرے گا۔ 7 رکنی آئینی بینچ میں جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شاہد بلال حسن آئینی بینچ میں شامل ہیں آئینی بینچ نے لاپتہ افراد کیس بھی سماعت کیلئے مقرر کردیا، سپریم کورٹ کا 7 رکنی آئینی بینچ 8 جنوری کو کیس کی سماعت کرے گا۔سابق ڈپٹی سپیکر پنجاب رولنگ نظرثانی کیس سماعت کیلئے مقرر کردیا گیا، آئینی بینچ حمزہ شہباز کی نظر ثانی درخواست پر 9 جنوری کو سماعت کرے گا۔ہائیکورٹ کے چیف جسٹسز کےصوابدیدی اختیارات کےخلاف درخواست پر سپریم کورٹ کا آئینی بینچ 10 جنوری کو مقدمے کی سماعت کرے گا۔طلبا تنظیموں پر پابندی کے خلاف درخواست پر سپریم کورٹ کا آئینی بینچ 10 جنوری کو سماعت کرے گا۔عام انتخابات میں دھاندلی سے متعلق بانی پی ٹی آئی کی آئینی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئی، انتخابی دھاندلی کےخلاف شیر افضل مروت کی درخواست بھی سماعت کیلئے مقرر کردی گئی ہے۔سپریم کورٹ کا 7 رکنی آئینی بینچ 7 جنوری کو کیس کی سماعت کرے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *