اردو نیوز اپڈیٹس

سپر ٹیکس کیس کی سماعت کرنے والا سپریم کورٹ کا آئینی بینچ ٹوٹ گیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
سپر ٹیکس کیس کی سماعت کرنے والا سپریم کورٹ کا آئینی بینچ ٹوٹ گیا۔ جسٹس امین الدین نے ریمارکس دیے کہ جسٹس عامر فاروق اسلام آباد ہائیکورٹ میں معاملے پر فیصلہ دے چکے ہیں، جسٹس عامر فاروق کیس نہیں سن سکتے، عدالت نے سماعت عید الفطر کے بعد تک ملتوی کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے سماعت روزانہ کی بنیاد پر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 5 رکنی آئینی بینچ نے سپر ٹیکس سے متعلق کیس کی سماعت کی تاہم دوران سماعت سپر ٹیکس کیس کی سماعت کرنے والا آئینی بینچ اختلافات کے باعث ٹوٹ گیا۔جسٹس امین الدین نے کہا کہ جسٹس عامر فاروق اسلام آباد ہائیکورٹ میں اس معاملے پر پہلے ہی فیصلہ دے چکے ہیں، اس لیے وہ کیس نہیں سن سکتے، آئینی بینچ دوبارہ تشکیل دینا پڑے گا۔کمپنی وکلا نے کیس کی سماعت عید الفطر کے بعد کرنے کی استدعا کی تاہم عدالت نے استدعا مسترد کرتے ہوئے سپر ٹیکس کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ فروغ نسیم صاحب عید تک یہ کیس مکمل نہیں ہوگا لیکن جو کیس چلانا چاہتے ہیں ان کو کیس چلانے دیں، کم ازکم کیس چلنا تو شروع ہو، سیکشن 4 بی اور 4 سی پر عدالتوں فیصلوں کی الگ الگ پیپرز بک تیار کرلیں۔سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے فریقین کو وکلا کی خدمات حاصل کرنے کی مہلت دیتے ہوئے کیس کی مزید کارروائی(آج) منگل تک کے لیے ملتوی کردی۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

بجلی نرخوں میں کمی پرعالمی مالیاتی ادارے نےگرین سگنل دے دیا ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ بجلی نرخوں میں کمی پرعالمی مالیاتی ادارے(آئی ایم ایف) نےگرین سگنل دے…

21 hours ago

ترجمان دفترخارجہ نے پاکستان کے ترکمانستان میں تعینات سفیر کو امریکا میں داخلے سے روکنے کی تصدیق کردی

پاکستان نیوز پوائنٹ ترجمان دفترخارجہ نے پاکستان کے ترکمانستان میں تعینات سفیر کو امریکا میں…

21 hours ago

قومی اسمبلی کی ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی نے قومی اسمبلی کا اجلاس21مارچ بروزجمعہ تک جاری رکھنے کا فیصلہ

پاکستان نیوز پوائنٹ قومی اسمبلی کی ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی نے قومی اسمبلی کا اجلاس21مارچ…

21 hours ago

افغان عبوری حکومت خطے اور عالمی امن کو خطرات سے نمٹنے میں ناکام رہی منیر اکرم

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے سلامتی کونسل کو کالعدم ٹی ٹی پی سے خبردار کردیا…

21 hours ago

بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہےکہ کہ نئی کینالزکے فیصلے سے سندھ میں بہت خدشات ہیں اور اس حوالے سے متفقہ فیصلے لینے چاہئیں

پاکستان نیوز پوائنٹ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہےکہ کہ نئی کینالزکے فیصلے…

21 hours ago