اردو نیوز اپڈیٹس

سپیشل پرسن کو ہمت کارڈ اور سماجی و تعلیمی سرگرمیوں میں شرکت کیلئے معاون آلات فراہم کیے گئے ہیں وزیر اعلیٰ مریم نواز

پاکستان نیوز پوائنٹ
سپیشل پرسن کو ہمت کارڈ اور سماجی و تعلیمی سرگرمیوں میں شرکت کیلئے معاون آلات فراہم کیے گئے ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز کاورلڈ بریل ڈے پر پیغام وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا ہے کہ سپیشل افراد کے حقوق کے تحفظ اور خودمختار ی کے لیے دن رات کام کر رہے ہیں۔کوئی بھی بچہ، خواہ وہ کسی بھی معذوری کا شکار ہو، کسی بھی بنیادی حق سے محروم نہیں ہوگا۔ بصارت سے محروم سپیشل ہیروز کے لیے مخصوص ورلڈ بریل ڈے پر خصوصی اپنے پیغام میں وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں جدید ترین بریل پریس کام کررہے ہیں۔لاہور اور بہاولپور کے بریل پرنٹنگ پریس کے ذریعے صوبہ بھر میں سرکاری و نجی اداروں کو مفت بکس مہیا کی جا رہی ہیں۔ بریل پریس کی اپ گریڈیشن سے سپیشل افراد کو بین الاقوامی سٹینڈرڈ کا تعلیمی مواد بکس مہیا کرنا ممکن ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ بریل سسٹم بصارت سے محروم افراد کے لیے علم و شعور کی روشنی فراہم کرنے کامؤثر ذریعہ ہے۔ رواں سال پنجاب بھر میں 3 ہزار سے زائد سپیشل بچوں کو انرول کیا گیا۔ بصارت سے محروم سٹوڈنٹس کو 15 ہزار سے زائد بریل بکس فراہم کی جا چکی ہیں۔ سپیشل طلباء کو قرآن پاک بھی بریل میں مہیا کیا جارہا ہے۔ سپیشل طلباء کی تعلیمی ضروریات کے پیش نظر معاون آلات فراہم کیے جا رہے ہیں۔ محکمہ سپیشل ایجوکیشن کو بنیادی اصلاحات کرکے جدید خطوط پر استوار کیا جارہا ہے۔ خصوصی تعلیم کے اداروں کو سہولتوں کی کمی پوری کرکے اپ گریڈ کررہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازکا مزید کہنا تھا کہ سپیشل پرسن کے معاشی مسائل میں کمی لانے کیلئے ہمت کارڈ کے ذریعے مالی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔سماعت سے محروم بچوں کو سماجی و تعلیمی سرگرمیوں میں بھرپور شرکت کے لیے معاون آلات فراہم کیے گئے ہیں۔ خصوصی افراد کو تعلیمی ضروریات پوری کرنے کیلئے مزید وسائل فراہم کریں گے۔ پاکستان کے پہلے آٹزم سکول پر کام تیزی سے جاری، جلد مکمل ہو جائے گا۔ سپیشل ہیروز کی زندگی میں آسانیاں پیدا کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ پاکستان کی بلائنڈ کرکٹ ٹیم ہیروز ہیں انہوں نے ملک و قوم کا نام روشن کیا ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

انسانی اسمگلرز کے خلاف سخت تعزیری کارروائی بھی کی جائے وزیر اعظم شہباز شریف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اعظم شہباز شریف نے انسانی اسمگلنگ کے سہولت کار سرکاری افسران…

5 hours ago

وزیرداخلہ محسن نقوی نے نادرا میگا سینٹرز میں 24گھنٹے پاسپورٹس پراسیسنگ کاؤنٹرز قائم کرنے کا اعلان کردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیرداخلہ محسن نقوی نے نادرا میگا سینٹرز میں 24گھنٹے پاسپورٹس پراسیسنگ کاؤنٹرز…

5 hours ago

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے بچوں سے زیادتی کے مقدمات میں چائلڈ کورٹس کے قیام کا بل اتفاق رائے سے منظور کرلیا

پاکستان نیوز پوائنٹ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس چیئرمین خرم نواز…

5 hours ago

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ہونہار سکالر شپ 100 ارب تک بڑھانے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ انتشار اور فساد…

5 hours ago

شہریوں کا ملٹری ٹرائل جواد ایس خواجہ نے نظر ثانی کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کردی

پاکستان نیوز پوائنٹ ملٹری کورٹ میں شہریوں کے ٹرائل روکنے کی درخواست خارج کرنے کے…

5 hours ago