اردو نیوز اپڈیٹس

سکھ فار جسٹس کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا ہے کہ بلوچستان میں ٹرین دہشت گرد حملےمیں را ملوث ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکا میں سکھوں کی عالمی تنظیم سکھ فار جسٹس نے بلوچستان میں ٹرین حملے سے متعلق بیان جاری کیا ہے۔ سکھ فار جسٹس کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا ہے کہ بلوچستان میں ٹرین دہشت گرد حملےمیں ’را‘ ملوث ہے، عالمی ادارے بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول اور ’را‘ کےخلاف کارروائی کریں۔ گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف بھارت خفیہ جنگی حکمتِ عملی کے بلیو پرنٹ پر عمل کر رہا ہے، مودی کا بھارت صرف علاقائی خطرہ نہیں، یہ ایک مکمل دہشت گرد حکومت ہے، مودی حکومت پُرتشدد بین الاقوامی جبر میں مصروف ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بلوچستان ٹرین حملہ بھارت کے جارحانہ دفاعی نظریے کا ثبوت ہے، بھارت خفیہ دہشت گرد کارروائیوں سے پڑوسی ممالک کو غیر مستحکم کرنا چاہتا ہے، بھارت بیرونِ ملک مخالفین کے قتل، انتہا پسندی اور سرحد پار دہشت گردی میں ملوث ہے۔ گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا ہے کہ مودی نے بھارت کو ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی کا عالمی مرکز بنا دیا ہے، ’را‘ کی بے قابو کارروائیاں جنوبی ایشیاء کو خطرے میں ڈال رہی ہیں اور ریاستی تشدد کی خطرناک عالمی مثال قائم کر رہی ہیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

کرغزستان کے صدر اسلام آباد پہنچ گئے صدر اور وزیراعظم نے استقبال کیا

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر کرغزستان کے صدر سادیر نورغوز ژاپاروف…

20 hours ago

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے ملکی صنعتی پیداوار اور تجارت میں اضافے کیلئے مسائل کی نشاندہی ناگزیر ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہملکی صنعتی پیداوار اور تجارت میں…

20 hours ago

فیلڈ مارشل سے رائل سعودی لینڈ فورز کے کمانڈر کی ملاقات دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال

پاکستان نیوز پوائنٹ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل…

20 hours ago

پاکستان اور ترکیہ میں تیل و گیس کی تلاش کیلئے 5 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور ترکیہ نے منگل کو تیل و گیس کی تلاش کے…

20 hours ago

امریکا نے 19 ممالک کے تارکین وطن کی امیگریشن درخواستوں کو روک دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکا نے 19 ممالک کے تارکین وطن کی جانب سے دائر کردہ…

20 hours ago

روس امریکا مذاکرات مثبت رہے تو جلد ٹرمپ سے ملاقات کروں گا زیلنسکی

پاکستان نیوز پوائنٹ یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس اور امریکا کے…

20 hours ago