پاکستان نیوز پوائنٹ
سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کیخلاف مؤثر کارروائیاں جاری ہیں اور تازہ ترین کارروائیوں میں 11 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کی جس میں فتنہ الخوارج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر تباہ کیا گیا، کارروائی کے دوران فتنہ الخوارج کے 5 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں کے ٹھکانے سے بڑی تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔سکیورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت فتنہ الہندوستان کے خلاف بھی مؤثر کارروائیاں کی گئیں۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان کے علاقے گورندر اور ماشکیل میں کارروائیوں کے دوران 6 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ ذرائع کا کہنا ہے دہشت گردوں نے ماشکیل میں چیک پوسٹ پرفائرنگ کے بعد فرار ہونے کی کوشش کی، سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے فرار دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے وفاقی جمہوریہ جرمنی کے صدر ڈاکٹر…
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں ’’خوارج‘‘…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ خیبرپختونخواحکومت نےآنےوالےلانگ مارچ کے ذریعے…
پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی یوم رہائش پر یواین ہیبی ٹیٹ سکرول آف آنر ایوارڈکیلئے وزیراعلیٰ…
پاکستان نیوز پوائنٹ حکومت سے مذاکرات کے پہلے دور کے بعد ہونے والے پی ٹی…
پاکستان نیوز پوائنٹ فرانس میں تعلیمی معیار اور سکولوں کی صورتحال کے خلاف ہزاروں طلبہ…