اردو نیوز اپڈیٹس

سیاست کی آڑ میں پی ٹی آئی سکیورٹی معاملات پر سنجیدہ نہیں طلال چوہدری

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کیوں نہیں ہو سکے . اس کے کچھ حقائق کچھ دیر بعد وزیر داخلہ سب کے سامنے رکھیں گے. خیبر پختونخوا حکومت اپنی ذمہ داری پوری کرنے کے بجائے سیاست چمکانے کی کوشش کر رہی ہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے بھی احتجاج کی تاریخ وہی رکھی تھی جو پی ٹی آئی نے رکھی تھی. کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے احتجاج کو کشمیر کے عوام نے مسترد کیا۔انہوں نے کہا کہ کالعدم ایکشن کمیٹی سوا سو دنوں سے احتجاجی دھرنے میں ہے، شروع دن سے اب تک طاقت کا استعمال نہیں کیا گیا. اگر طاقت کا استعمال کرنا ہوتا تو ان کے دھرنے کے لوگوں پر کیا جاتا۔طلال چوہدری نے کہا کہ سیاست کی آڑ میں پی ٹی آئی سکیورٹی معاملات پر سنجیدہ نہیں. پی ٹی آئی کابدامنی پھیلانے والے عناصر کی مذمت نہ کرنا سوال ہے۔ پی ٹی آئی حکومت کو خیبر پختونخوا میں بدامنی فائدہ دیتی ہے۔وزیر مملکت نے کہا کہ ہمسایہ ملک 2 سال پہلے کی شکست نہیں بھول سکا. ایک گینگ ہمسایہ ملک سے اسلحہ لیکر پاکستان آتاہے ، ہمسایہ ملک سے لایا گیا اسلحہ پاکستان میں بدامنی کیلئے استعمال ہو رہا ہے.ہمسایہ ملک اپنی پراکسیز سے پاکستان کو عدم استحکام کرنا چاہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ افغانستان سے اسلحہ کشمیر تک پہنچایا گیا، ناجائز اسلحے میں ایک ملزم گرفتار ہوا. مزید تحقیقات ہونے پر 3 لوگ اور گرفتار ہوئے۔وزیر مملکت نے کہا کہ گرفتار شخص کو ذہنی مریض قرار دینے اور میڈیکلی ان فٹ ثابت کرکے الزام سے بچنے کی کوشش کی گئی۔ مختلف ڈاکٹرز سے رابطہ کرکے پرانی تاریخوں کے میڈیکل سرٹیفکیٹس بنوانے کی کوشش کی گئی، سرٹیفکیٹس نہ بن سکنے پر گرفتار شخص کے اہلخانہ پر دباؤ ڈالا گیا۔ گرفتار شخص کے اہلخانہ اور قریبی عزیزوں سے میڈیا پر آنے اور اسے ذہنی طور پر ان فٹ قرار دینے کی ویڈیوز جاری کرانے کی کوشش کی گئی تاکہ اسے ذہنی طور پر ان فٹ قرار دیا جائے۔وزیر مملکت طلال چوہدری نے پریس کانفرنس کے دوران گرفتار ہونے والے چاروں افراد کی ویڈیو کلپس بھی چلوائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ غیر مضبوط بیانیہ بنانے کیلئے خود ساختہ مسنگ پرسنز کا ڈرامہ رچایا جاتا ہے، خود سے غائب ، غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث لوگوں کو لاپتا بنا کر پیش کیا جاتا ہے، تمام شواہد عدالت کے سامنے رکھے جائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ سکیورٹی فورسز نے ہمیشہ گینگز اور مافیاز کو جواب دیا. ان عناصر کے خلاف فوجی کارروائی کوغلط رنگ دیا جاتا ہے، .سکیورٹی فورسز عوام کے تحفظ کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرتی ہیں۔وزیر مملکت نے کہا کہ کشمیر میں انتخابات کا عمل کامیابی سے مکمل ہوا. کشمیریوں کے مستقبل کا فیصلہ کشمیری عوام کریں گے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم کی محسن نقوی سے ملاقات خیبرپختونخوا میں امن و امان کیلئے سخت فیصلوں پر غور

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف کی وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی رہائش گاہ…

11 hours ago

مذاکرات کی ناکامی کے ذمہ دار سہیل آفریدی 9 مئی دہرانے نہیں دیں گے وزیر داخلہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی…

11 hours ago

امریکا ایران کشیدگی پھر شدت اختیار کرنے لگی ٹرمپ نے بڑا اعلان کردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ایران کے بارے میں فیصلہ کرنے…

11 hours ago

جنگ کا کوئی فوجی حل نہیں حملہ ہوا تو جواب پہلے سے زیادہ سخت ہوگا ایران کا امریکا کو دوٹوک جواب

پاکستان نیوز پوائنٹ ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکا اور…

11 hours ago

روس کا کیف پر بڑے پیمانے پر حملے کرنے کا اعلان غیر ملکی سفارتکاروں کو شہر چھوڑنے کی ہدایت

پاکستان نیوز پوائنٹ روس نے کہا ہے کہ وہ کیف اور یوکرین کے دیگر شہروں…

11 hours ago