سیاسی مفادات سے بالاتر ہو کر معاشی پالیسیوں میں تسلسل اور شفافیت لانا ہوگی اسحاق ڈار

پاکستان نیوز پوائنٹ
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت معاشی اصلاحات کے ایجنڈے پر گامزن ہے، سیاسی مفادات سے بالاتر ہو کر معاشی پالیسیوں میں تسلسل اور شفافیت لانا ہوگی، معیشت کی بنیادوں کو مضبوط بنانا ضروری ہے وفاقی دارالحکومت میں پاکستان پالیسی ڈائیلاگ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی قیادت میں معیشت کی بہتری کیلئے بہترین اقدامات جاری ہیں، معاشی شعبے میں جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنا وقت کا تقاضا ہے، وزیراعظم کی قیادت میں حکومت معاشی اصلاحات کے ایجنڈے پر گامزن ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری کا عمل کامیابی سے مکمل ہوا، پی آئی اے کی نجکاری سے قومی خزانے پر مالی بوجھ کم ہوگا اور ایئرلائن جدید خطوط پر استوار ہوگی، پی آئی اے کی نجکاری کے عمل سے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ توانائی کے شعبے میں گردشی قرضوں کے مسئلے سے نمٹنے کیلئے بھی اقدامات کئے جا رہے ہیں، شفافیت اورمؤثر کارکردگی کیلئے ڈیجیٹل گورننس کو فروغ دیا جا رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *